خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 275 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 275

$1958 275 خطبات محمود جلد نمبر 39 اس پر اخبارات میں بہت شور اُٹھا لیکن اُس نے یہی جواب دیا کہ میں تو اسی زبان میں نماز پڑھاؤں گا جسے مقتدی سمجھتے ہوں۔یہ تو اس کی غلطی تھی لیکن اس میں کوئی مبہ نہیں کہ اذان اور نماز کے عربی الفاظ کو اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔لیکن ان کو عربی زبان میں رکھنے میں یہی حکمت ہے کہ لوگ عربی زبان سیکھنے کی طرف توجہ کریں اور اس کی کچھ کھد بد حاصل کر لیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیوں میں ایک خاصی تعدا دا ایسے افراد کی ہے جو اذان ، سورۃ فاتحہ اور قرآن کریم کی بعض دوسری چھوٹی چھوٹی سورتوں کے معنے جانتے ہیں اور بعض لکھے پڑھے لوگ اگر چه عربی زبان نہیں جانتے مگر تفسیریں پڑھ پڑھ کے انہوں نے قریباً سارے قرآن کے معنے سیکھ لیے ہیں۔وہ یہ بحث تو نہیں کر سکتے کہ کسی لفظ کے کسی خاص مقام پر رکھنے میں کیا حکمت ہے مگر وہ اس کا مطلب سمجھنے لگ گئے ہیں۔مگر یہ حکمت اسی صورت میں قائم رہ سکتی ہے جب اذانوں کو درست کیا جائے اور نمازوں کو درست کیا جائے۔نماز پڑھانے پر تو کسی عالم کو مقرر کیا جاتا ہے لیکن محلہ کا ای پریذیڈنٹ بھی ایسے شخص کو ہی مقرر کرنا چاہیے جسے عربی زبان سے کچھ نہ کچھ واقفیت ہو یا وہ کم از کم نماز اور قرآن کریم کا ترجمہ جانتا ہو کیونکہ تلاوت کرتے وقت دل میں تبھی جوش پیدا ہو سکتا ہے جب انسان کو پتا ہو کہ جو آیت میں پڑھ رہا ہوں اُس کے یہ معنے ہیں۔اگر وہ آیت کے معنے نہ جانتا ہو اور صرف یہی سمجھتا ہو کہ میں کوئی منتر پڑھ رہا ہوں تو اُس کے دل میں جوش پیدا نہیں ہوگا۔مثلاً ایک شخص اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ 1 کہتا ہے تو وہ اس آیت کو اُسی وقت جوش اور اخلاص سے پڑھے گا جب اُسے معلوم ہوگا کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ " اے خدا! میں تیری ہی مدد مانگتا ہوں۔اور جب وہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ : 2 کہے گا تو اُس کے دل میں اُسی وقت جوش پیدا ہو گا جب وہ اس آیت کے معنے جانتا ہوگا اور وہ سمجھتا ہو گا کہ اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ اے اللہ! تو مجھے سیدھا رستہ دکھا۔اگر وہ صرف یہی سمجھتا ہو کہ اهدنا عربی کا ایک لفظ ہے، صِرَاط عربی کا ایک لفظ ہے ، مستقیم “ عربی کا ایک لفظ ہے تو اُس میں جوش پیدا نہیں ہوگا۔پس میری پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ اذانوں اور نمازوں کو صحیح طور پر سمجھنے کی عادت ڈالو اور موذنوں کو اذان کے الفاظ کا صحیح تلفظ بتاؤ تا کہ اُن کے اندر بھی یہ احساس پیدا ہو کہ ہمیں کچھ نہ کچھ عربی کی زبان سے مس پیدا کرنا چاہیے۔مؤذن کا کام اذان دینا ہے اس لیے اُسے کم از کم اذان کے معنے تو