خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 244 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 244

$1958 244 خطبات محمود جلد نمبر 39 آپ کے متعلق کیا خیال کریں گے؟ کہنے لگا یہی کہ میں پاگل ہو گیا ہوں۔میں نے کہا جب خدا باپ بھی زمین و آسمان پیدا کر سکتا ہے اور خدا بیٹا بھی پیدا کر سکتا ہے اور خدا روح القدس بھی پیدا کر سکتا ہے مگر باوجود اس کے کہ وہ تینوں الگ الگ پیدا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں پھر بھی ان تینوں نے مل کر یہ دنیا بنائی۔تو بتائیے یہ تینوں خدا پاگل ہوئے یا نہیں ؟ اور آیا پاگل بھی خدا ہوسکتا ہے؟ کہنے لگے اصل بات یہ ہے کہ تثلیث کا مسئلہ کفارہ پر مبنی ہے۔جب تک کفارہ کا مسئلہ سمجھ میں نہ آئے تثلیث کا مسئلہ نہیں سمجھا جاسکتا۔چنانچہ دوسرے دن کفارہ پر بحث ہوئی۔میں نے کہا آپ یہ بتائیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت داؤ دوغیرہ کیوں کفارہ نہیں ہوئے صرف مسیح کیوں کفارہ ہوئے؟ کہنے لگے اس لیے کہ وہ گنہ گار تھے۔میں نے کہا کیوں؟ کہنے لگے آدم کا گناہ ورثہ میں ملا تھا جس کی وجہ سے وہ بھی گنہگار ہو گئے۔میں کی نے کہا شیطان ورغلانے کے لیے حوا کے پاس گیا تھا یا آدم کے پاس؟ کہنے لگے حوا کے پاس۔میں نے کہا حوا کے پاس کیوں گیا تھا؟ کہنے لگے اس لیے کہ حوا اُسے کمزور نظر آئی اور اُس نے سمجھا کہ وہ جلدی میری بات مان لے گی۔میں نے کہا تو پھر اس سے معلوم ہوا کہ حوا کی بیٹیاں زیادہ کمزور ہیں اور آدم طاقتور تھا۔پھر میں نے کہا اب آپ یہ بتائیے کہ اگر گرم اور سرد پانی ملا دیا جائے تو کیا نتیجہ نکلے گا؟ کہنے لگے یہی کہ گرم پانی کی گرمی کم ہو جائے گی اور سرد پانی کی سردی کم ہو جائے گی اور پانی آپس میں سمویا جائے گا۔میں نے کہا اس مثال سے واضح ہوتا ہے کہ حوا اور آدم دونوں سے جو نسل چلی وہ تو سموئی گئی۔اس میں کچھ حوا کی کمزوری آئی اور کچھ آدم کی طاقت آئی۔مگر آپ کے مسیح تو صرف ایک عورت کے بطن سے پیدا ہوئے تھے۔پس مسیح جو حوا سے پیدا ہوا وہ دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ گنہگار تھا۔پھر جو دوسروں سے زیادہ گنہ گار تھا وہ کفارہ کس طرح ہو گیا؟ کہنے لگا وہ تو خدا کا بیٹا تھا۔میں نے کہا آپ کے پاس اُس کے خدا کا بیٹا ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔آپ کی کتابوں میں تو لکھا ہے کہ جتنے نیکو کار ہیں سب خدا کے بیٹے ہیں۔5 پھر آپ اوروں کو بھی خدا تعالیٰ کا بیٹا کیوں نہیں مانتے ؟ غرض وہ بہت ہی لاجواب اور شرمندہ ہوا۔آجکل پاکستان میں پھر عیسائیت نے سر اُٹھانا شروع کیا ہے۔چنانچہ مری میں بھی وہ اشتہار غیرہ بانٹتے رہے ہیں اور لاہور میں بھی اُن کی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس لیے دوستوں کو چاہیے کہ وہ