خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 243

خطبات محمود جلد نمبر 39 243 $ 1958 1911 ء میں میں ڈلہوزی گیا تو وہاں اُن دنوں عیسائیوں کا مشہور پادری ینگسن آیا ہوا تھا۔یہ وہی ینگسن تھا جس کے ذریعہ سیالکوٹ میں عیسائیت مضبوط ہوئی اور سینکڑوں ادنی اقوام کے لوگ عیسائی بن گئے۔یہ شخص اسلام کے خلاف روزانہ بازار میں ٹریکٹ تقسیم کیا کرتا تھا۔جب متواتر اسلام کے خلاف ٹریکٹ تقسیم ہونے لگے تو مسلمانوں میں ایک شور مچ گیا اور انہوں نے چاہا کہ اس پادری کے ساتھ کسی مسلمان عالم کی بحث کروائی جائے۔اُن دنوں بیلون چھاؤنی میں ایک بڑے جو شیلے مولوی صاحب رہتے تھے۔اُن کو پتا تھا کہ میں آیا ہوا ہوں۔جب لوگ اُن کے پاس پہنچے کہ آپ چل کر پادری صاحب کا مقابلہ کریں تو وہ کہنے لگے مرزائیوں کو عیسائیوں کا مقابلہ کرنا خوب آتا ہے اس لیے اگر کسی کو لے جانا ہی ہے تو مرزا صاحب کا بیٹا ہے یہاں آیا ہوا ہے اُسے اپنے ساتھ لے جاؤ۔چنانچہ ان کا ایک وفد میرے پاس آیا اور میں اُن کے ساتھ چل پڑا۔پہلے اِدھر اُدھر کی باتیں ہوتی رہیں اور وہ کہنے لگے مجھے سیالکوٹ سے پونا 4 تبدیل کر دیا گیا تھا۔مجھے خیال آیا کہ ڈلہوزی میں لوگ عموماً موسم گرما گزارنے کے لیے آیا کرتے ہیں اس سال وہاں چلیں اور لوگوں کو تبلیغ کریں۔یہاں پادریوں کے ٹھہرنے کے لیے دو کوٹھیاں بنی ہوئی ہیں۔چنانچہ میں نے یہاں آ کر تبلیغ شروع کر دی ہے۔اس کے بعد وہ کہنے لگے آپ کا کیا مذہب ہے؟ میں نے کہا میں تو ایک محقق ہوں۔کہنے لگے آپ مسلمان ہیں یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتے ہیں؟ میں نے کہا آپ صرف مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لیے آئے ہیں یا سب کو؟ کہنے لگے سب کو۔میں نے کہا تو پھر میرا کوئی بھی مذہب ہو آپ کو اس سے کیا ؟ آپ مجھے تبلیغ کیجیے اور اپنا شکار بنا لیجیے۔کہنے لگے عیسائیت کی تثلیث پر بنیاد ہے اور ہم تین اقنوم تسلیم کرتے ہیں خدا باپ، خدا بیٹا اور خدا روح القدس۔میں نے کہا کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ دنیا جو پیدا ہوئی ہے یہ خدا باپ نے پیدا کی ہے یا خدا بیٹے نے پیدا کی ہے یا خدا روح القدس نے پیدا کی ہے؟ کہنے لگا تینوں نے الگ الگ پیدا کی ہے۔میں نے کہا کیا تینوں الگ الگ بھی پیدا کر سکتے تھے؟ کہنے لگا ہاں۔اُس وقت اُن کے میز پر ایک پنسل پڑی تھی۔میں نے کہا اگر اس وقت آپ کو پنسل اُٹھانے کی ضرورت ہو اور آپ آوازیں دینی شروع کر دیں کہ بیرے ! ادھر آؤ، باورچی ادھر آؤ، نو کر ادھر آؤ اور جب وہ آجائیں تو آپ کہیں کہ سب مل کر یہ پنسل اُٹھا دو تو و