خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 229 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 229

$1958 229 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہیں کہ اگلے سال کا مالیہ سوایا ، یا ڈیوڑھا ہو جائے گا اور دو سال تک یہ مصیبت چلے گی۔یہ تو ایسی ہی بات کی ہے جیسے کوئی مر رہا ہو تو اُسے کہا جائے کہ ابھی تمہاری روح قبض نہیں کی جاتی پندرہ منٹ بعد قبض کر لیا جائے گی۔اس سے اُسے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یہ وقت تو اس کے لیے اور اس کے رشتہ داروں کے لیے بڑی مصیبت میں گزرے گا۔پس اللہ تعالیٰ سے ہی دُعائیں کرنی چاہیں کیونکہ سب طاقت خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے نہ گورنمنٹ اس بارہ میں کوئی مدد کرسکتی ہے اور نہ کوئی انسان مدد کر سکتا ہے صرف اللہ تعالیٰ ہی مدد کر سکتا ہے۔غیر مطبوعہ مواد از خلافت لائبریری ربوہ) 1 : بخاری کتاب بدء الخلق باب صفة النَّارِ وَإِنَّهَا مَخْلُوقَةٌ