خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 207

$1958 207 خطبات محمود جلد نمبر 39 بلکہ واقع یہ ہے کہ اگر غیر مبائعین کی تعداد صحیح طور پر معلوم کی جائے تو وہ دو فیصدی بھی نہیں بنیں گے اس سے کم ہی ہوں گے۔ایک دفعہ ایک غیر احمدی رئیس جو راولپنڈی کے رہنے والے ہیں مجھ سے ملنے کے لیے آئے۔انہیں لوگ عام طور پر احمدی کہتے تھے۔میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو لوگ احمدی کہتے ہیں کیا یہ بات ٹھیک ہے؟ وہ کہنے لگے ایک لحاظ سے تو یہ بات ٹھیک ہے لیکن ایک لحاظ سے غلط ہے۔غلط اس لحاظ سے ہے کہ میں نے بیعت نہیں کی اور صحیح اس لحاظ سے ہے کہ میری بیوی غیر مبائعین میں سے ہے اور اُس کی وجہ سے لوگ مجھے بھی احمدی کہہ دیتے ہیں۔پھر کہنے لگے میں ایک دفعہ مولوی محمد علی صاحب کی بیعت کرنے کے لیے لاہور گیا مگر جب میں ان کے مرکز میں پہنچا ہے تو وہ مجھے بالکل اُجاڑ نظر آیا۔میں نے کہا ایسی اُجاڑ جگہ میں میں نے بیعت کیا کرنی ہے۔چنانچہ بغیر بیعت کیے میں واپس آ گیا۔پس اس لحاظ سے کہ میں نے بیعت نہیں کی میں احمدی نہیں لیکن اس لحاظ سے کہ میری بیوی احمدی ہے اور اس کا مجھ پر اثر ہے میں بھی احمدی ہوں اور احمدی دوستوں کی خدمت کا مجھے ہمیشہ خیال رہتا ہے۔(الفضل 14 ستمبر 1958ء) 1 : النور:22 2 : ابوداؤد کتاب الجھاد ـ باب في تعليق الاجراس 3 : تذکرہ صفحہ 446۔ایڈیشن چہارم