خطبات محمود (جلد 39) — Page 183
183 $1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 سے دنیا ان سے مرعوب ہے لیکن اگر خدا تعالیٰ سے دُعائیں کی جائیں اور اپنے اندر سچا ایمان پیدا کیا جائے تو اللہ تعالیٰ اس کا بھی کوئی نہ کوئی تو ڑ پیدا فرمادے گا۔پہلے میرا خیال تھا کہ امریکہ یا روس ایٹم بم کا کوئی توڑ پیدا کرلیں گے مگر اب قرآن کریم پر غور کرنے سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ روس اور امریکہ اس کا توڑ پیدا نہیں کریں گے بلکہ آسمان سے ایسے شہاب ثاقب گریں گے جن سے ان کے تمام بم بریکاری ہو جائیں گے اور وہ دنیا کی تباہی کے ارادوں میں ناکام رہیں گے۔پس مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کریں اور اُس سے سچا تعلق پیدا کریں اور اگر وہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر لیں تو ان کی تلوار میں تو پوں سے بھی زیادہ کام کریں گی اور ان کے تھوڑے سے روپے کروڑوں ڈالروں اور پونڈوں سے بھی زیادہ نتیجہ خیز ہوں گے کیونکہ مومن کے روپیہ میں اللہ تعالیٰ بڑی برکت پیدا فرما دیتا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک اشرفی دی اور فرمایا کہ میرے لیے قربانی کا ایک اچھا سا دُنبہ خرید لاؤ۔جب وہ واپس آیا تو اُس نے آپ کی خدمت میں دنبہ بھی پیش کر دیا اور اشرفی بھی واپس دے دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اشرفی کیوں واپس کر رہے ہو؟ اُس نے کہا یا رسول اللہ ! میں باہر دیہات میں نکل گیا تھا۔یہاں تو ایک اشرفی کا ایک ہی دُنبہ آتا ہے مگر باہر گاؤں میں جا کر ایک اشرفی کے دو ڈ نے مل گئے۔جب میں واپس آیا تو میں نے شہر میں ایک دنبہ ایک اشرفی میں فروخت کر دیا۔اب دُنبہ بھی حاضر ہے اور اشرفی بھی آپ کی خدمت میں پیش ہے۔تو اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندہ کے روپیہ میں بڑی برکت پیدا فرما دیتا ہے اور اس کا تھوڑ اسا روپیہ بھی اس کی ضروریات کو پورا کر دیتا ہے۔1 : التوبة: 36 ( الفضل 27 /اگست 1958 ء) 2 وَهُزِئَ إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسْقِط عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا (مريم: 26) 3 : تذکرہ صفحہ 312 طبع چہارم 4 بخاری کتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالک 5 : السيرة النبوية في فتح البارى جزء ثانی صفحہ 361 مطبوعہ کو یت 2001ء 6 : ابوداؤد كتاب البيوع باب في المضارب