خطبات محمود (جلد 39) — Page 184
$ 1958 184 22 خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ سچا تو گل رکھنے والوں کو ہمیشہ میری تائید و نصرت حاصل رہے گی جو شخص اللہ تعالی پر بھروسہ رکھتا ہے نہ آسمان اُسے ضرور پہنچا سکتا ہے اور نہ زمین ، اور خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں فرمودہ 15 راگست 1958ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: ” وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللهِ فَضْلًا كَبِيرًا - وَلَا تُطِع الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلًا -1 اس کے بعد فرمایا: یہ آیت جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ مومنوں کو بشارت دے دو کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑا فضل ملے گا۔بشارت کے معنے عربی زبان میں ایسی خبر کے ہوتے ہیں جس کے سننے سے چہرہ متغیر ہو جائے۔اور چہرہ خوشی کی خبر سے بھی متغیر ہو جاتا ہے اور رنج کی