خطبات محمود (جلد 39) — Page 119
$1958 119 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہے۔جیسے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ایک دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا 4 یعنی خدا اور اس کے فرشتے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں اے مومنو! تم بھی یہی کام کرو اور اس پر درود اور سلام بھیجو۔یہی وجہ ہے کہ التحیات میں درود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پس جب ہم درود پڑھتے ہیں تو درحقیقت وہی کام کرتے ہیں جو خدا اور اس کے فرشتے کر رہے ہیں اور چونکہ ہم خدا اور اُس کے فرشتوں والا کام کرتے ہیں اس لیے ہم پر بھی خدا اور اُس کے فرشتے سلامتی بھیجنے لگ جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمارے شامل حال ہو جاتی ہے“۔(الفضل 23 مئی 1958 ء) 1 : العنكبوت: 70 2 : فِيْهِ شِفَاءٍ لِلنَّاسِ (النحل: 70) 3 : بخاری کتاب الطب باب الدواء بالعسل 4 : الاحزاب : 57