خطبات محمود (جلد 38) — Page 232
$1957 232 خطبات محمود جلد نمبر 38 مردوں میں دین کی خدمت کے لیے چندہ کی تحریک کی ہے اور انہوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔اب میں تمہارے پاس بھی آیا ہوں کہ تم بھی اس تحریک میں حصہ لو۔اس پر ایک عورت نے اپنے ہاتھ سے ایک کڑا اتار کر آپ کی طرف پھینک دیا اور عرض کیا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ میری طرف سے قبول فرمائیے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عورت! تیرا ایک ہاتھ تو دوزخ کی آگ سے بچ گیا۔اب دوسرا ہاتھ بھی کہہ رہا ہے کہ تو اسے بھی دوزخ کی آگ سے بچا۔اس پر اُس عورت نے اپنا دوسرا کڑا بھی آپ کی طرف پھینک دیا۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے عورتوں کے اندر بھی قربانی کا جذبہ پایا جاتا ہے۔آپ لوگ عورتوں کا تعاون حاصل کریں۔ممکن ہے کہ وہ مردوں سے آگے نکل جائیں۔دیکھ لیں ! ہیگ میں جو مسجد بنی ہے وہ صرف عورتوں کے چندہ سے ہی بنی ہے۔اُس پر ایک لاکھ چوہتر ہزار روپیہ خرچ آیا تھا جس میں سے ستانوے ہزار روپیہ عورتوں نے ادا کر دیا ہے اور صرف ستر ہزارا دا کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا ت ہے کہ ہم یہ رقم جلسہ تک یا اُس کے کچھ دیر بعد دے دیں گی۔پس صرف ارادہ اور ہمت کی ضرورت ہے۔اگر عورتیں اور مر دسب مل کر زور لگائیں تو مسجد کے لیے رقم جمع کرنا کوئی مشکل امر نہیں ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں کشمیر گیا۔سری نگر کے پاس ایک چھوٹی سی جھیل ہے جو ڈل“ کہلاتی ہے۔اس کے پاس سے ہی دریائے جہلم گزرتا ہے۔اور دریا میں سے ایک نہر کاٹ کر اس ڈل“ کے سامنے سے گزاری گئی ہے۔اس ڈل“ میں اس نہر کا دروازہ کھلتا ہے۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ دریا کا پانی اونچا ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں نہر کا پانی بھی اونچا ہو جاتا ہے اور ”ڈل میں زور سے پانی گرنے لگ جاتا ہے۔اُس وقت کشتی نیچے سے اوپر لے جانی بڑی مشکل ہوتی ہے اور بعض دفعہ دریا کا پانی نیچا ہو جاتا ہے اور ڈل کا پانی اونچا ہو جاتا ہے۔جب دریا اور ڈول کا پانی برابر ہوتب تو کشتیاں آسانی سے ادھر ادھر آتی رہتی ہیں لیکن جب ایک طرف کا پانی اونچ نیچا ہو جاتا ہے تو انہیں کشتی چلانے میں بڑی دقت محسوس ہوتی ہے۔میں نے ایک دفعہ دیکھا کہ ایک کشتی آئی جس میں کشمیری مرد اور عورتیں اور بچے بیٹھے ہوئے تھے اور ایک طرف کا پانی اونچا تھا۔انہوں نے بہت زور لگایا مگر وہ اُس کشتی کو آگے لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔آخر کچھ آدمی کشتی سے اُتر گئے اور انہوں نے رستے ڈال کر کشتی کو کھینچنا شروع کیا اور یہ نعرہ لگا نا شروع کر دیا لا پلاةَ بِلَّ الله یعنی لَا إِلَهَ إِلَّا الله لیکن کشتی