خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 179

خطبات محمود جلد نمبر 38 179 $1957 اکیلا وائسرائے ہی کانسٹی ٹیوشن کو بدل دیتا تھا اور کسی میں طاقت نہیں ہوتی تھی کہ اس کے سامنے بول سکے۔غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ بعض تقدیر میں بے شک خطرناک ہوتی ہیں مگر ان تقدیروں کو توڑنے والی چیز بھی موجود ہے۔اگر تم آسمان پر چڑھ کر اس کے سوراخوں کو بند کر دو تو کوئی بُری تقدیر تم پر نازل نہیں ہو سکتی۔اس میں کوئی محبہ نہیں کہ تقدیر کہے گی ہٹ جاؤ۔میں خدا کی تقدیر ہوں۔مجھے آگے جانے کا راستہ دو۔مگر دعا اُس کی راہ میں حائل ہو جائے گی اور کہے گی کہ چل پرے ہٹ۔میں بھی خدا کی ایک تقدیر ہوں جو تمہیں روکنے پر مقرر ہوں۔پس ہٹ جاؤ میں تمہیں نیچے نہیں جانے دوں گی۔یہیں سے رو کر دوں گی۔اس طرح بُری تقدیر ہٹ جائے گی اور انسان ضرر سے بچ جائے گا۔(الفضل 30 /اگست 1957ء) 1 : الانبياء : 33 2 : جامع الترمذى ابواب الطبّ باب ماجاء في التداوي بالعسل۔3 : البقرة: 187 4 : النمل: 63