خطبات محمود (جلد 38) — Page 90
$1957 90 خطبات محمود جلد نمبر 38 پشاور میں رہتے تھے۔دشمن کسی بہانہ سے انہیں کا بل لے گیا اور وہاں جا کر انہیں اور ان کی بیوی اور بچہ کو شہید کر دیا۔چوتھا جنازہ بابو فضل احمد صاحب ولد چودھری علی بخش صاحب ساکن بھینی پسوال کا ہے۔یہ بھوپال والا ضلع سیالکوٹ کی جماعت کے پریذیڈنٹ تھے۔تین چار سال ہوئے ربوہ آئے تو ان پر فالج کا حملہ ہوا۔پھر وہ بھوپال والا واپس چلے گئے۔وہاں ان پر دوبارہ حملہ ہوا اور اسی بیماری سے وہ فوت ہو گئے۔میں نماز کے بعد ان سب کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔دوست میرے ساتھ شامل ہو جائیں۔نماز کے بعد مسجد سے باہر جا کر دوسرا جنازہ پڑھاؤں گا۔دوست اُس میں بھی شامل ہوں“۔(الفضل 4 /ابريل 1957 ء ) 1 : كُندا: بندوق کا پچھلا حصہ