خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 62

62 $1957 خطبات محمود جلد نمبر 38 خدا تعالیٰ کی مدد آئے گی تو اُس کا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو جائے گا۔اور اگر اُس کا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو جائے تو اس میں اُس کا کیا نقصان ہے۔اس میں تو اس کا فائدہ ہی فائدہ ہے۔پس دعائیں کرو اور اپنے نفس پر غرور مت کرو۔اللہ تعالیٰ پر توکل کرو اور مجھ لو کہ تمہیں جو کچھ برکت حاصل ہے خدا تعالیٰ کی مدد سے ہی حاصل ہے۔اگر اللہ تعالی مدد کرے تو یہ برکت قیامت تک جاسکتی ہے اور اگر اللہ تعالی مدد نہ کرے تو ہمارے ایمان کی موجودہ حالت میں بھی وہ برکت ضائع ہو سکتی ہے کیونکہ ایمان کی حالت خدا تعالیٰ کے فضل سے قائم رہتی ہے ہماری کوششوں سے قائم نہیں رہتی“۔الفضل 13 اکتوبر 1965ء) 1 : آل عمران: 9 :2 معالم التنزيل فى تفسير القرآن تفسير بغوى سورة الانعام آیت 94 لقد جئْتُمُوْنَا فُرَادى كما خلقناكم۔۔۔۔۔3 : التوبة 100 4 : آل عمران: 194