خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 11

$1957 11 خطبات محمود جلد نمبر 38 کام کے متعلق میں نے تحریک جدید کو کئی دفعہ لکھا ہے اور کئی دفعہ ربوہ بھی جا چکا ہوں مگر ابھی تک مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔میں نے اس کے متعلق بھی دفتر کو لکھا ہے۔اس کا جواب آئے گا تو پتا لگے گا کہ کیا بات ہے۔بہر حال یہ بات میرے علم میں ہے کہ لطیف پہلے بھی بیمار تھا۔جب وہ جرمنی گیا ہے تب بھی بیمار تھا۔لیکن اُس نے کام چھوڑا نہیں بلکہ برابر کرتا رہا۔ایسے آدمی کے لیے چاہیے تھا کہ اگر میں نہ بھی لکھتا تب بھی خرچ مہیا کیا جاتا اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا جاتا تاکہ وہ اپنا چی علاج کراسکتا۔بہر حال جرمنی میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت اور اسلام کی ترقی کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ گیارہ سال ہوئے 1945 ء کی بات ہے۔میں نے رویا میں دیکھا کہ ہٹلر ہمارے گھر میں آیا ہے۔پہلے مجھے پتا لگا کہ ہٹلر قادیان میں آیا ہوا ہے اور مسجد اقصٰی میں گیا ہے۔میں نے اُس کی طرف ایک آدمی دوڑ ایا اور کہا کہ اسے بلالا ؤ۔چنانچہ وہ اسے بلالا یا۔میں نے اسے ایک چارپائی پر بٹھا دیا اور اس کے سامنے میں خود بیٹھ گیا۔میں نے دیکھا کہ وہ بے تکلف وہاں بیٹھا تھا اور ہمارے گھر کی مستورات بھی اُس کے سامنے بیٹھی تھیں۔میں حیران تھا کہ ہماری مستورات نے اُس سے پردہ کیوں نہیں کیا۔پھر مجھے خیال آیا کہ ہٹلر چونکہ احمدی ہو گیا ہے اور میرا بیٹا بن گیا ہے اس لیے ہمارے گھر کی مستورات اس سے پردہ نہیں کرتیں۔پھر میں نے اسے دعا دی اور کہا اے خدا! تو اس کی حفاظت کر اور اسے ترقی دے۔پھر میں نے کہا وقت ہو گیا ہے میں اسے چھوڑ آؤں۔چنانچہ میں اسے چھوڑنے کے لیے گیا۔میں اس کے ساتھ جارہا تھا اور یہ خیال کر رہا تھا کہ میں نے تو اس کی ترقی کے لیے دعا کی ہے اور ہم انگریزوں کے ماتحت ہیں اور اُن کے ساتھ اس کی لڑائی ہے۔یہ میں نے کیا کیا ہے؟ لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ وہ ہٹلر عیسائی ہے اور یہ ہٹلر احمدی ہو چکا ہے۔اس لیے اس کے لیے دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔یہ رویا بھی بتاتی ہے کہ نائسی قوم اسلام کی طرف توجہ کرے گی اور ایک ہی ہفتہ میں اس بات کا پتا لگنا کہ ایک بڑے ناکسی لیڈر کا لڑکا اسلام کی طرف مائل ہے اور اس میں دلچسپی لے رہا ہے اور پھر پر وفیسر ٹل ٹاک کا بتانا کہ وہ خود بھی نائسیوں کے بڑے لیڈر تھے بتا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک رو چلا رہا ہے اور اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان سے جو یہ بات نکلوائی تھی کہ