خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 165 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 165

$1957 165 (21) خطبات محمود جلد نمبر 38 جب بھی مشکلات پیش آئیں صبر سے کام لو اور دعاؤں میں لگ جاؤ (فرمودہ 26 جولائی 1957ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی: وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ - إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمُ محْسِنُونَ - 1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم کی یہ آیت اپنے اندر ایک وسیع مضمون لیے ہوئے ہے جسے ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا مذہبی جماعتوں کے لیے ضروری ہوا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے وَاصْبِرُ۔اے مخاطب ! تو صبر سے کام لے اور مخالفتوں سے گھبرا نہیں۔وَ مَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللہ۔بے شک صبر سے کام لینا بظاہر مشکل ہوتا ہے۔لیکن انسان اگر دعا سے کام لے تو اسے صبر کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔بعض دفعہ غلطی سے انسان یہ خیال کر لیتا ہے کہ میرا نفس میرے