خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 140

$1957 140 (17 خطبات محمود جلد نمبر 38 اگر انسان پورے یقین کے ساتھ خدا تعالیٰ کو پکارے تو اس کی پکار کبھی ضائع نہیں جاتی اور خدا اس کی مدد کے لیے دوڑا چلا آتا ہے فرمودہ 14 جون 1957ء) تشہد ، تعوذ ، سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی کہ:۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِبْوَالِى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ 1 اس کے بعد فرمایا: اس آیت میں دعا کی قبولیت کا اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان گر بتایا ہے۔میں تو آج خطبہ پڑھ رہا ہوں یا اس سے پہلے بھی بعض دفعہ اس آیت کے متعلق خطبات پڑھ چکا ہوں لیکن یہ آیت تیرہ سو سال سے قرآن کریم میں موجود ہے۔پس یہ آج کا نسخہ نہیں بلکہ تیرہ سو سال سے اللہ تعالی کا بتایا ہوا نسخہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ کہ جب کبھی