خطبات محمود (جلد 38) — Page 129
$1957 129 15 خطبات محمود جلد نمبر 38 دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ترجمہ قرآن کریم کا کام جلد مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے قرآن کریم معارف کا ایک بڑا بھاری خزانہ ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو (فرمودہ 17 مئی 1957ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: عمر اور بیماری کے ساتھ انسان کی کیفیتیں بدلتی چلی جاتی ہیں۔مجھے یاد ہے 1922ء میں میں نے سارے رمضان میں درس دیا تھا۔اگست کا مہینہ تھا اور گرمی بڑی سخت تھی۔لیکن مجھے یاد ہے کہ میں ساری رات درس کے نوٹ لکھا کرتا تھا اور صبح روزہ رکھ کر درس دیتا تھا۔دوپہر کے بعد جب میں باہر نکلتا تو گرمی کی شدت کی وجہ سے حکیم محمد عمر صاحب جو اب بہت بڑھے ہوگئے ہیں مسجد کے کنویں سے پانی بھر لاتے اور میرے سر پر ڈالتے۔اس کے بعد میں پھر واپس جا کر درس دینا شروع کر دیتا۔ظہر آ جاتی ، عصر آ جاتی، پھر شام آ جاتی میں درس دیتا چلا جاتا۔کئی دفعہ ایسا ہوا کہ درس دیتے دیتے روزہ کھل جاتا۔غرض کوئی بارہ تیرہ گھنٹے ہم درس دیتے تھے۔تفسیر کبیر کی جو جلد پہلے چھپی تھی وہ اس درس کے نوٹوں کی وجہ سے ہے۔لیکن اب بیماری کی وجہ سے جسم میں وہ برداشت نہیں رہی۔پھر