خطبات محمود (جلد 38) — Page 252
$1957 252 34 خطبات محمود جلد نمبر 38 احباب کثرت کے ساتھ جلسہ سالانہ پر آئیں اور جلسہ کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں (فرموده 20 دسمبر 1957ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ اب ہمارا جلسہ سالانہ بالکل قریب ہے۔اگلا جمعہ جو 27 دسمبر کو ہو گا جلسہ سالانہ کے عین درمیان آئے گا اور جلسہ سالانہ کا افتتاح 26 دسمبر کو ہو جائے گا اور 27، 28 دسمبر کو میری تقریریں ہوں گی جن کے بعد جلسہ سالانہ ختم ہو جائے گا۔چونکہ خطبہ کے صاف کرنے اور اس پر نظر ثانی کرنے میں اور پھر اس کے الفضل میں شائع ہونے پر کئی دن لگ جاتے ہی ہیں اس لیے اگر خطبہ نویس خطبہ صاف کر کے الفضل کو اشاعت کے لیے دے بھی دے تو یہ خطبہ جلسہ سالانہ سے پہلے چھپ کر جماعتوں میں نہیں جا سکتا اور وہ اس سے پورا فائدہ نہیں اُٹھا سکتیں۔اس لیے جہاں تک دنیوی سامانوں کا سوال ہے ہم اپنے جلسہ کی کامیابی کے لیے اب سوائے اس کے کچھ نہیں کر سکتے کہ ہم خدا تعالیٰ سے ہی دعا کریں کہ اے خدا ! کام کا وقت اب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور جلسہ سالانہ بالکل قریب آ گیا ہے۔ہمارا کوئی پروپیگنڈا اب ہمیں فائدہ نہیں دے سکتا۔