خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 109

$1957 109 خطبات محمود جلد نمبر 38 اور رئیس التبلیغ کا جھگڑا ختم کر دیا جائے۔رئیس التبلیغ صاحب اپنے علاقہ میں تبلیغ کریں اور بتائیں کہ ان کی تبلیغ کی وجہ سے کتنے نئے احمدی ہوئے ہیں اور کتنا چندہ آیا ہے۔اس سے پتا لگ جائے گا کہ ان کی کامشن چلنے لگ گیا ہے یا نہیں۔اس وقت کام دوسرے مبلغ کرتے ہیں اور اُن کے مشنوں کی آمد رئيس التبليغ صاحب پر خرچ ہو جاتی ہے۔پس میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر مشن اپنے چندے سے اپنا کام چلائے۔وہ اپنا چندہ اپنے علاقہ سے باہر نہیں بھیجے گا اور براہِ راست ہم سے تعلق رکھے گا۔ہم اُس کی نگرانی کریں گے تا ہمیں ہر مشن کے متعلق پتا لگتا ر ہے کہ وہ کیا کام کر رہا ہے۔اور براہ راست مرکز سے تعلق کی وجہ سے مشنوں کو بھی احساس ہو کہ ان کے کام کی نگرانی ہو رہی ہے۔آخر امریکہ ہندوستان سے تین گنا وسیع ملک ہے اور اتنے بڑے ملک میں ایک جگہ بیٹھ کر سارے ملک پر نگرانی نہیں ہوسکتی۔اور اگر ان کے لیے سارے ملک پر نگرانی کرنا مشکل ہے اور ہمارے لیے بھی نگرانی کرنا مشکل ہے۔تو پھر ہم خود کیوں نگرانی نہ کریں۔کیوں مبلغین میں سے ایک کا نام رئیس التبلیغ رکھ کر دوسروں کے اندر رقابت کا جذبہ پیدا کریں۔وہ اپنی جگہ کا انچارج مشنری رہے۔ہاں ! اگر ہمیں موجودہ انچارج مشنری یا کسی دوسرے مشنری کو اُس کے علاقہ سے باہر بھیجنا پڑے تو وہ چلا جائے۔ورنہ ہر شخص اپنی اپنی جگہ کام کرے۔بہر حال مختصر میں نے بتایا ہے کہ بیرونی ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی ترقی کے آثار پیدا ہورہے ہیں اور اب کیپ ٹاؤن میں بھی ایک عورت نئی احمدی ہوئی ہے۔ہم یہ تو نہیں کہ سکتے کہ وہاں یہ پہلی عورت احمدی ہوئی ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی وہاں دو بھائی احمدی ہوئے تھے۔ان میں سے ایک تو چند سال ہوئے فوت ہو گیا ہے اور دوسرا ابھی زندہ ہے اور مجھے پچھلے سفر یورپ میں لندن میں ملا تھا۔ان میں سے ایک کا نام یوسف سلیمان تھا اور دوسرے کا نام عمر سلیمان ہے۔یوسف سلیمان جو پرانے احمدی تھے وہ فوت ہو گئے ہیں۔عمر سلیمان ابھی زندہ ہیں۔جب میں انگلستان گیا تو مجھے معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنے پاس سے خرچ دے کر اپنے مرحوم بھائی کی یادگار میں ہماری لندن مسجد کی ایک دیوار بنوائی ہے اور اس پر جلی حروف میں یہ لکھوایا ہوا ہے کہ یوسف سلیمان کی یاد میں یہ کتبہ لگایا جاتا ہے۔یوسف سلیمان بہت مخلص تھے۔عمر سلیمان اتنے مخلص نہیں تھے۔لیکن اب وہ زیادہ تعلق رکھنے لگ گئے ہیں اور مخلص احمدی ہیں۔غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ دو بھائی