خطبات محمود (جلد 38) — Page 106
$1957 106 خطبات محمود جلد نمبر 38 چوری نہیں کی قتل نہیں کیا، خونریزی نہیں کی۔صرف اتنا ہی کہا ہے کہ رَبُّنَا اللهُ اللہ ہمارا رب ہے اور اسی وجہ سے کہیں تم مارے جاتے ہوں۔کہیں تمہارا پانی بند کر دیا جاتا ہے۔کہیں تمہارے خلاف اخبارات جھوٹ بولتے ہیں۔اور جب تمہیں صرف اس بات کی سزامل رہی ہے کہ تم نے کہا اللہ ہمارا رب ہے تو خدا تعالیٰ بے غیرت تو نہیں کہ چپ کر کے بیٹھ رہے۔وہ کہے گا کہ ان لوگوں کو چونکہ میرا نام لینے کی وجہ سے سزا مل رہی ہے اس لیے انہیں دشمن سے بدلہ لینے کی ضرورت نہیں۔میں خود ان کا بدلہ لوں گا کیونکہ یہ سزا ان کے اپنے کسی قصور کی وجہ سے نہیں بلکہ میرے ساتھ تعلق رکھنے کی وجہ سے ہے۔پس میں خود ان کی حفاظت کروں گا اور ان کے اور ان کے دشمن کے درمیان حائل ہو جاؤں گا“۔(الفضل 21 اپریل 1957 ء ) 1 : المنافقون : 5 " :2 صحیح بخاری کتاب المغازی باب غزوة احد میں ” الله مَوْلَانَا وَلَا مَولیٰ لَكُم" کے الفاظ ہیں۔3 : سیرت ابن هشام جلد 3 صفحہ 105 مطبوعہ 1936ء 4 : السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 862شأن انس بن النضر دمشق 2005 ء 5 : صیح بخارى كتاب الاستسقاء باب الدعاء اذا كثر المطر حوالينا ولا علينا 6 : طویلے: اصطبل ، چوپاہوں کے باندھنے کی جگہ طویلے کی سزا بندر کے سر“ کہاوت یعنی قصور کسی کا اور مارا کوئی جائے۔مصیبت کسی اور کی اور سر پڑی کسی دوسرے کے ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 3 صفحہ 205 کراچی 2008ء) 7 : صحیح بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى ويُحَذِّركم اللهُ نَفْسَهُ 8 : صحیح بخاری کتاب المغازی باب غزوة الرجيع (الخ) 9 : سیرت ابن هشام جلد 2 صفحہ 971 مطبوعہ دمشق 2005ء