خطبات محمود (جلد 38) — Page 1
$1957 1 1 خطبات محمود جلد نمبر 38 دعا کرو کہ نیا سال ہمارے لیے گزشتہ سال سے بہت زیادہ با برکت ثابت ہو چاہیے کہ جوں جوں اللہ تعالیٰ کے انعامات تم پر زیادہ ہوں تم انکسار اور انابت ائی اللہ میں بڑھتے چلے جاؤ (فرمود 40 جنوری 1957ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ سال ہمارے لیے دورنگ میں واقعات کا ظہور ہوا۔ایک تو جماعت میں منافقت کا نی فتنہ اُٹھا اور دوسرے جماعت کی ترقی کے خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے سامان پیدا ہوئے۔چنانچہ جماعت کئی نئے ملکوں میں بڑھی ہے اور کئی پرانے ملکوں میں پھیلی ہے۔پاکستان میں بھی جماعت پھیلی ہے، ہندوستان میں بھی پھیلی ہے اور پھر ہندوستان اور پاکستان سے باہر بھی کئی علاقوں میں جماعت کے پھیلنے کے سامان پیدا ہوئے ہیں۔ڈچ گی آنا میں نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔اسی طرح جرمنی میں نئے احمدی ہوئے ہیں۔پس جہاں جماعت میں ارتداد کا فتنہ پیدا ہوا وہاں اس کے جواب میں جماعت کے لیے کامیابی کے کئی راستے بھی کھلے ہیں۔