خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 90 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 90

خطبات محمود جلد نمبر 38 90 1957ء پشاور میں رہتے تھے۔ دشمن کسی بہانہ سے انہیں کابل لے گیا اور وہاں جا کر انہیں اور ان کی بیوی اور بچہ کو شہید کر دیا۔ چوتھا جنازه با بو فضل احمد صاحب ولد چودھری علی بخش صاحب ساکن بھینی پسوال کا ہے۔ یہ بھو پال والا ضلع سیالکوٹ کی جماعت کے پریذیڈنٹ تھے۔ تین چار سال ہوئے ربوہ آئے تو ان پر فالج کا حملہ ہوا۔ پھر وہ بھوپال والا واپس چلے گئے ۔ وہاں ان پر دوبارہ حملہ ہوا اور اسی بیماری سے وہ فوت ہو گئے ۔ میں نماز کے بعد ان سب کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا ۔ دوست میرے ساتھ شامل ہو گا۔ جائیں ۔ نماز کے بعد مسجد سے باہر جا کر دوسرا جنازہ پڑھاؤں گا۔ دوست اُس میں بھی شامل ہوں“۔ الفضل 4 اپریل 1957 ء ) 1 : كندا: بندوق کا پچھلا حصہ