خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 14

$1957 14 3 خطبات محمود جلد نمبر 38 ایک نہایت مبارک رویا دنیا خواہ کچھ کہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے خدا کی ظاہر کر دہ باتیں بہر حال پوری ہو کر رہیں گی (فرموده 18 جنوری 1957ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں بھی حضرت یعقوب علیہ السلام کی طرح یہی کہنے پر مجبور ہوں کہ جو کچھ میں کہوں گا اُس پر خواہ کوئی شخص سن کر یہ کہے کہ بڑھا سٹھیا گیا ہے اور اس کو ایسی باتیں نظر آنے لگ گئی ہیں پھر بھی میں اس کے کہنے سے باز نہیں رہ سکتا۔حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی یہی کہا تھا کہ اِنّى لَاَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَن تُفْسِدُونِ 1 کہ اگر تم مجھے پاگل قرار نہ دو تو میں یہ بات کہنے سے باز نہیں رہ سکتا کہ مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ہے۔پس حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی اس بات سے خوف نہیں کھایا تھا کہ لوگ انہیں پاگل کہیں گے کہ ایک بچہ جو چھوٹی عمر میں کہیں گم ہو گیا تھا اور اب وہ اُدھیڑ عمر کا ہو چکا ہو گا باپ اُس کے متعلق اپنے دوسرے بیٹوں سے کہتا ہے کہ تم اپنے بھائی کو تلاش کرو کیونکہ مجھے اُس کی خوشبو آ رہی ہے اور اس کے ملنے کے دن قریب آ گئے ہیں۔گو پھر بھی حضرت یعقوب علیہ السلام اور حضرت یوسف علیہ السلام کے ملنے میں کئی سال لگ گئے تھے لیکن دنیا جس طرح ان کے دوبارہ ملنے سے مایوس ہو چکی تھی وہ مایوسی دور ہوگئی۔