خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 214

خطبات محمود جلد نمبر 38 214 $1957 کہ انہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں تک لڑا دیں اور کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیاری چیز اور کوئی نہیں۔ہم دشمن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ تک نہیں جانے دیں گے۔تو دیکھو! یہ قربانی ہے جو صحابہ نے کی۔مگر اس کے مقابلہ میں اب روحانی تبلیغ کا کام ہے۔اس میں نہ اپنی جان جاتی ہے نہ بیوی کی جان جاتی ہے اور نہ بیٹوں کی جان جاتی ہے پھر بھی ہم سستی کر جاتے ہیں۔اس غفلت کی ہم کو اصلاح کرنی چاہیے اور ایسا رویہ اختیار کرنا چاہیے کہ ہم صحابہؓ کا نمونہ بن جائیں اور ان کی نقل میں خدا تعالیٰ ہمیں اس ثواب میں شریک کر لے جو اُس نے صحابہ کو دیا ہے۔الفضل 12 نومبر 1957 ء ) 1 : التوبة: 128 2 : الشعراء : 4 :3 درثمین فارسی صفحه 147 ضياء الاسلام ربوه :4 : صحيح بخارى كتاب التهجد باب قيام النبي اليل 5 : بخارى كتاب الجهاد باب اذا فَرْعُوْا بِالَّيْل 6 السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 349 350 مطبوعہ مصر 1935ء