خطبات محمود (جلد 38) — Page 215
$1957 215 30۔30 خطبات محمود جلد نمبر 38 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے دو دور اللہ تعالیٰ نے کمزوری اور بے بسی کے دور میں بھی آپ کی مدد کی اور طاقت کے زمانہ میں بھی اپنی تائید و نصرت سے نوازا اگر ہم صحیح معنوں میں آپ کی اتباع کریں تو اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ بھی یہی سلوک کرے گا (فرمودہ یکم نومبر 1957ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: إذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا - 1 اس کے بعد فرمایا: یہ قرآن کریم کی ایک مختصر سی سورۃ ہے اور بظاہر یہ حمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہے لیکن چونکہ آپ کے اتباع بھی قرآن کریم کے احکام کے مطابق آپ کے ماتحت ہیں اس لیے اس سے آپ کے تمام اتباع اور آپ سے محبت رکھنے والے چاہے وہ احمدی ہوں یا غیر احمدی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔