خطبات محمود (جلد 38) — Page 199
$1957 199 (27) خطبات محمود جلد نمبر 38 ایک حقیقی مومن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر خدا تعالیٰ کا مقرب بن سکتا ہے (فرموده 20 ستمبر 1957ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی 1 یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ سے ملنے کے لیے اس کے قریب ہوئے اور خدا تعالیٰ بھی آپ کی ملاقات کے لیے اوپر سے نیچے آ گیا۔اس آیت میں تدلی “ کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے یہ دلو “ سے نکلا ہے جس کے معنے ڈول کے ہیں۔عربی زبان میں بعض اوقات واؤ ، یاء سے بدل جاتی ہے اور لغت میں ”دلی“ کے معنے ” اَرْسَلَ الدَّلْوَ فِی الْمِثْرِ " 2 کے لکھے ہیں۔اُس نے ڈول کو کنویں میں لٹکایا۔گو یا اس لفظ سے اوپر سے نیچے جانے کے معنے نکلتے ہیں۔اسی طرح تدلی کے معنے لغت میں تواضع کے لکھے ہیں۔3 یعنی باوجود بلندشان ہونے کے دوسرے کے آگے جھک گیا۔یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ اپنی مرضی کو اس کی مرضی کے تابع کر دیا۔پس تدلی“ کے معنے یہ ہوئے کہ خدا تعالیٰ بہت بلند اور اعلیٰ شان رکھنے کے باوجود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے