خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 179

1957ء 179 خطبات محمود جلد نمبر 38 اکیلا وائسرائے ہی کانسٹی ٹیوشن کو بدل دیتا تھا اور کسی میں طاقت نہیں ہوتی تھی کہ اس کے سامنے دیتا بول سکے ۔ غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ بعض تقدیر میں بے شک خطر ناک ہوتی ہیں مگر ان تقدیروں کو توڑنے والی چیز بھی موجود ہے۔ اگر تم آسمان پر چڑھ کر اس کے سوراخوں کو بند کر دو تو کوئی بری تقدیر تم پر نازل نہیں ہو سکتی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تقدیر کہے گی ہٹ جاؤ۔ میں خدا کی تقدیر ہوں ۔ مجھے آگے جانے کا راستہ دو ۔ مگر دعا اُس کی راہ میں حائل ہو جائے گی اور کہے گی کہ چل پرے ہٹ ۔ میں بھی خدا کی ایک تقدیر ہوں جو تمہیں روکنے پر مقرر ہوں ۔ پس ہٹ جاؤ میں تمہیں نیچے نہیں جانے دوں گی ۔ یہیں سے رڈ کر دوں گی ۔ اس طرح بُری تقدیر ہٹ جائے گی اور الفضل 30 اگست 1957ء) انسان ضرر سے بچ جائے گا۔ 1 : الانبياء : 33 2 : جامع الترمذی ابواب الطبّ باب ماجاء في التداوي بالعسل۔ 187 :3 : البقرة 63 : 4 : النمل