خطبات محمود (جلد 38) — Page 141
$1957 141 خطبات محمود جلد نمبر 38 حمد میرے بندے انسانی خداؤں سے ڈر کر پوچھیں کہ ہمارا آسمانی خدا کہاں ہے؟ ہم پر تو فرعون نے اور نمرود نے اور شدّاد نے اتنا تصرف کر لیا ہے کہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ ہم کہاں جائیں اور کس طرح مصائب اور آفات سے رہائی حاصل کریں۔وہ تو عرش پر بیٹھا ہوا ہے اور ہمیں نظر نہیں آتا۔تو تو انہیں کہہ دے کہ تمہیں میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں۔فَانّی قَرِيْبٌ میں خود تمہارے قریب آیا ہوا ہوں۔اگر تمہارا باپ تمہارے کام آسکتا یا تمہارا چا تمہاری مدد کر سکتایا اور کوئی رشتہ دار تمہارے قریب ہوتا تو تمہیں دوڑ کر اُس کے پاس جانا پڑتا مگر اب تمہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔میں آپ دوڑ کر تمہارے قریب آیا ہوا ہوں۔پس تمہاری فریاد کے سنے جانے میں کوئی وقت نہیں لگ سکتا۔دنیا میں تو تمہیں مدد حاصل کرنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کے پاس دوڑنا پڑتا ہے مگر یہاں یہ کیفیت نہیں بلکہ یہاں میں آپ دوڑ کر تمہارے قریب آ گیا ہوں۔پھر تمہیں کیا مشکل پیش آسکتی ہے۔اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ جو شخص بھی کامل طور پر دعا کرنے والا ہو میں اُس کی دعا کو قبول کیا کرتا ہوں اور اُسے کبھی خالی ہاتھ اپنی بارگاہ سے واپس نہیں لوٹا تا۔مگر شرط یہ ہے کہ فَلْيَسْتَجِيبُوالين آخر تمہاری میرے ساتھ کوئی رشتہ داری تو نہیں۔نہ میں تم میں سے کسی کا باپ ہوں اور نہ میں کسی کا بیٹا ہوں۔میرے ساتھ تمہارا تعلق تو دوستی اور محبت سے ہی قائم ہے۔اور دوستی میں یہی ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی باتیں مانی جاتی ہیں۔پس بے شک میں ان کی دعائیں سننے کے لیے تیار ہوں مگر وہ بھی تو میری سنیں اور میری باتیں مانیں۔آخر یہ کیا بات ہے کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ میں اُن کی سنوں مگر وہ میری بات ماننے کے لیے تیار نہ ہوں۔اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں اُن کی سنوں تو وہ میری بھی سنیں اور میرے احکام پر چلیں۔آگے فرماتا ہے ولیو منو ابی اب یہ سیدھی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام وہی مانے گا جو اُن پر ایمان لائے گا۔آخر ایک ہندو کیوں حج کرے گا؟ ایک ہندو کیوں روزہ رکھے گا ؟ ایک ہندو کیوں زکوۃ دے گا ؟ یا ایک عیسائی کیوں روزہ رکھے گا؟ وہ کیوں حج کرے گا ؟ وہ کیوں زکوۃ دے گا؟ ایک عیسائی یا ہند و تبھی روزہ رکھے گا اور تبھی حج کرے گا اور تبھی زکوۃ دے گا جب وہ مسلمان ہو جائے گا۔پس جب خدا تعالیٰ نے پہلے کہہ دیا کہ فَلْيَسْتَجِواری انہیں چاہیے کہ وہ میری باتیں بھی مانیں تو ایمان اس کے اندر آ گیا۔پھر ولی منوالی کیوں کہا؟ اس کے متعلق یا درکھنا چاہیے کہ فَلْيَسْتَجِنیوالی میں تو احکام پر عمل کرنے کی ہدایت ہے اور وَلْيُؤْمِنُوالی میں