خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 37 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 37

$1957 37 خطبات محمود جلد نمبر 38 انہیں اندر لے گیا۔ہمیں بھی رحمت الہی کی ہمیشہ تلاش رہتی ہے۔مگر جب سے ہجرت ہوئی ہے ہمیں قادیان کی بھی تلاش رہتی ہے۔پس خواب میں یہ کہنا کہ مجھے رحمت خاں کی دیر سے تلاش تھی اور پھر اپنے آپ کو قادیان میں دیکھنا بتاتا ہے کہ وہ رحمت الہی جس کا قادیان سے تعلق ہے اس کو میں نے پکڑ لیا ہے۔پھر چشمہ معرفت کے الفاظ بھی بڑے اچھے ہیں۔یعنی اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ سے معرفت اور ایمان کو بڑھائے گا اور عرفان کو ترقی دے گا۔اور یہ صحیح بات ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کوئی ایسے رستے کھول دے کہ جس سے احمدیوں کو قادیان جانے اور دیکھنے کا موقع نصیب ہو جائے تو اس سے ان کی معرفت بھی بڑھ جائے گی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خوابوں اور بعد میں آنے والے بھائیوں اور میری خوابوں پر بھی ان کا یقین بڑھے گا کہ دیکھو ! خدا تعالیٰ نے جو خبر دی تھی اس نے اُسے پورا کر دیا۔باقی رہ وقت اور تفصیل کی تعیین یہ ہمارا کام نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا تو ایک رات میں ہی تھا کہ آپ نے ہجرت کی ہے مگر وہ ہجرت ایک عرصہ کے بعد جاکے ہوئی تھی۔پس ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ بات کب ہو۔مگر یہ چیز ضرور نظر آتی ہے کہ جس دن سے یہ رویا ہوئی ہیں اُسی دن سے روزانہ دنیا کی سیاسیات میں ایسے تغیر ہو رہے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے معاملہ قریب کیا جا رہا ہے۔مثلاً اس کے بعد کشمیر کا معاملہ یو۔این۔او میں پیش ہوا۔اور یو۔این۔او نے پاکستان کی تائید میں فیصلہ کیا اور اب وہ معاملہ دوبارہ پیش ہو رہا ہے۔اس کے بعد ویسٹ پاکستان کی تمام پارٹیوں نے متفقہ طور پر ریزولیوشن پاس کیا اور یو۔این۔او پر زور دیا کہ آپ لوگوں کو فوری طور پر کشمیر کے معاملہ کا فیصلہ کرنا چاہیے۔اور کشمیر کا معاملہ اور گورداسپور کا معاملہ دونوں ملے ہوئے ہیں۔پھر بعض اخباروں نے لکھا کہ کشمیر کے متعلق تو پنڈت نہرو اور پالیسی استعمال کر رہے ہیں لیکن دوسری ریاستیں جو اسلامی تھیں جیسے جونا گڑھ اور حیدر آباد وغیرہ ان کے متعلق ان کی پالیسی اور ہے۔اسی طرح آج ہی میں نے پڑھا ایک اخبار نے لکھا ہے کہ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ چین ہندوستان کے ساتھ ہے لیکن تبت میں چین اپنا رسوخ بڑھا رہا ہے اور اس کی وجہ سے ہندوستان کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہونے لازمی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ چو این لائی نے اپنی الی ایک تقریر میں کہا ہے کہ پنڈت نہرو خیر سگالی کے دورہ پر جو امریکہ گئے تھے جنرل آئزن ہاور نے