خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 184

$1957 184 خطبات محمود جلد نمبر 38 عظمت قائم ہوئی تو ساتھ ہی ساتھ اُن کی بھی عظمت قائم ہو گئی۔چنانچہ جو بھی ان کے مزار پر جاتے ہیں ان کی تعریفیں کرتے ہیں۔پس اس آیت کا یہ مطلب نہیں کہ صبح کے وقت تلاوت کی جائے تو فرشتے اس تلاوت کو سننے کے لیے آتے ہیں۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ صبح کا قرآن بڑی بزرگی والا ہے یعنی جو صبح کا قرآن پڑھتا ہے اُسے روحانی بزرگی عطا کی جاتی ہے۔اس جگہ صبح سے ظاہری صبح مراد نہیں۔بلکہ مراد یہ ہے کہ جب قرآن کریم کی اشاعت کا زمانہ آئے گا تو وہ لوگ جو اس کی اشاعت میں حصہ لیں گے بڑی عزتیں پائیں گے۔چنانچہ دیکھ لو ہمارے مبلغ غیر ممالک میں اکیلے اکیلے جاتے ہیں۔پھر ان کا گھٹیا کھانا اور گھٹیا لباس ہوتا ہے۔مگر بڑے بڑے وزراء اور لیڈر، ان کی عزت کرتے ہیں اور اگر کوئی شخص انہیں تحقیر سے دیکھے تو اللہ تعالیٰ خود ان کی عزت کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔پاکستان کے ایک جرنیل اپنی بیوی کے ساتھ امریکہ گئے۔ان کی بیوی احمدی ہیں۔ایک دن میاں بیوی دونوں ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے کہ اتنے میں ہمارا ایک مبلغ بھی وہاں آ گیا۔ہمارے مبلغین کو چونکہ خرچ کم ملتا ہے اس لیے اُن کا لباس معمولی ہوتا ہے۔وہ آیا تو اُس کے کپڑوں پر شکن پڑے ہوئے تھے اور شکن کو وہ لوگ بہت بُر اخیال کرتے ہیں۔بوٹ بھی خراب سا تھا اور ٹوپی بھی ادنی قسم کی تھی۔اس پاکستانی جرنیل کی بیوی نے مجھے لکھا اور بعد میں جب وہ مجھے ملی تو اس نے مجھے زبانی سنایا کہ ہمارے مبلغ کو دیکھتے ہی میرا خاوند کہنے لگا کہ دیکھو! وہ تمہارا مبلغ آ گیا ہے۔وہ کہنے لگی اللہ تعالیٰ نے میری عزت رکھ لی۔اُسی وقت جماعت تبلیغی کے کچھ آدمی وہاں آگئے۔انہوں نے بڑے بڑے لینے پہنے ہوئے تھے۔گھنٹوں تک پانچے اٹھائے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں تھالیاں پکڑی ہوئی تھیں۔میزوں پر بیٹھ کر انہوں نے ہاتھوں سے ہی کھانا کھانا شروع کر دیا اور پگڑیوں سے اپنے ہاتھ پونچھنے شروع کر دیئے۔میں نے اپنے خاوند سے کہا جرنیل صاحب ! دیکھیے وہ آپ کے مبلغ بھی آگئے ہیں۔اس پر وہ بڑا شرمندہ ہوا۔غرض اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا کے یہی معنے ہیں کہ جب ترقی اسلام کا زمانہ آئے گا تو جو لوگ قرآن کی اشاعت کرنے والے ہوں گے تو خواہ وہ کتنے بھی غریب ہوں اور کیسے ہی حقیر ہوں بڑی عزتیں پائیں گے۔باقی لوگ مال و دولت کے ذریعہ سے عزت حاصل