خطبات محمود (جلد 38) — Page 173
$1957 173 خطبات محمود جلد نمبر 38 جو و شخص یہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ ! جلد مغرب سے سورج نکل آئے یا اللہ ! جلد مغربی ممالک میں اسلام پھیل جائے وہ دوسرے لفظوں میں یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بات جلد پوری ہو جائے۔اور جو شخص یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام پورا ہو اور اس کی پیشگوئیوں کا جلد ظہور ہو اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی خوشنودی بھی اس کے شامل حال ہو جاتی ہے۔(الفضل 21 راگست 1957 ء ) 1 : صحیح بخاری کتاب الفتن باب خروج النار