خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 148

$1957 148 18 خطبات محمود جلد نمبر 38 سچا مومن وہ ہے جو خدا کے مقام اور اس کے رسول کے درجہ میں فرق کو ہمیشہ ملحوظ رکھے (فرمودہ 21 جون 1957ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں ایک لفظ ربانی کا آتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُونُوا رَبَّنِينَ - 1- تم ربانی بن کے رہو۔مختلف صحابہ نے مختلف اوقات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو باتیں سنی ہیں ان کے مطابق بعض نے تو یہ کہا ہے کہ ربانی وہ ہیں جو چھوٹے علوم پہلے پڑھاتے ہیں اور بڑے بعد میں۔اور بعض نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت دی تھی کہ ہم ہ شخص کو اس کے درجہ کے مطابق جگہ دیں۔اگر ہم ہر شخص کو اُس کے درجہ کے مطابق جگہ دیتے ہیں تب تو ہم خدا تعالیٰ کے حضور نیک سمجھے جاسکتے ہیں ورنہ نہیں۔جہاں تک مجھے یاد ہے الفاظ یہ ہیں کہ اُمِرْنَا أَنْ نُنَزِلَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمْ - 2 یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہر شخص کا درجہ اور مقام ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اس کے ساتھ سلوک کریں۔ان الفاظ میں درحقیقت اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ سچا مومن وہ ہے جو خدا کو خدا کا، رسول کو رسول کا اور صحابی کو صحابی کا