خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 125 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 125

$1957 125 خطبات محمود جلد نمبر 38 نے ایک ماہ کا عرصہ وقف کیا تھا اور کہا تھا کہ میں یہاں رہ کر شہر کی صفائی کا انتظام کروں گا اور کسی نے کی مجھے بتایا تھا کہ ان کی کوشش کی وجہ سے شہر کافی حد تک صاف ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک نوجوان مرزا محمد صادق بیگ صاحب کو بھی کام سکھا دیا ہے۔اب وہ ان کی غیر حاضری میں کام کر رہے ہیں۔مگر ہم نے تو اپنی آنکھوں سے کبھی صفائی دیکھی نہیں۔کالج کو جاتے ہوئے جہاں سے بھی موٹر پر گزرتے ہیں گند ہی گند نظر آتا ہے۔ممکن ہے ان لوگوں کو صفائی نظر آتی ہوگی جنہوں نے مجھ سے بیان کیا ہے لیکن باہر سے آنے والے لوگوں کو بھی صفائی نظر آنی چاہیے 1 : روش: باغ کی پٹری (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور ) الفضل 11 مئی 1957 ء )