خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 126 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 126

$1957 126 14 خطبات محمود جلد نمبر 38 ایک اٹالین عورت کی اسلام سے متعلق ایک اہم کتاب۔(فرموده 10 مئی 1957ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: رمضان کے آخری دنوں میں میری طبیعت خراب ہو گئی تھی۔چونکہ اس ماہ تلاوتِ قرآن کریم پر زیادہ زور دینا پڑا اور اس کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے اردو ترجمہ کا کام بھی کرنا پڑا۔اس وجہ سے طبیعت میں جو ضعف پیدا ہوا تھا وہ اور بھی بڑھ گیا۔طبیعت اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ یہاں کی گرمی اب مجھ سے برداشت نہیں ہوسکتی۔19 را پریل کے خطبہ میں میں نے ذکر کیا تھا کہ امریکہ سے وہ کتاب آ گئی ہے جو ایک اٹالین عورت نے اسلام کے متعلق لکھی تھی۔اس کے انگریزی ترجمہ میں کچھ مضمون چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے بھی لکھا تھا اور چودھری صاحب نے بتایا تھا کہ یہ کتاب نہایت اعلیٰ درجہ کی ہے۔بلکہ ان کا ای خیال تھا کہ اس قسم کی اعلیٰ کتاب اسلام کے متعلق اب تک کسی مسلمان نے بھی نہیں لکھی۔میں نے گھر سے اس کتاب کے متعلق دریافت کیا کہ کہاں ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ کتاب گھر میں نہیں آئی۔دفتر سے دریافت کیا تو انہوں نے بھی بتایا کہ دفتر میں یہ کتاب موجود نہیں۔لائبریری سے پتا کیا تو انہوں نے بھی بتایا کہ یہ کتاب ابھی تک لائبریری میں نہیں آئی۔آج اتفاقا میں اپنے دفتر میں کوئی چیز