خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 585 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 585

$1956 585 50 خطبات محمود جلد نمبر 37 يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِى الْأَمْرِ مِنْكُمْ * یہ آیت بتاتی ہے کہ امام کی کامل اطاعت نظام کو قائم رکھنے اور کامیابی حاصل کرنے کا بڑا بھاری گر ہے فرموده 21 دسمبر 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ! اس کے بعد فرمایا: "غزوہ اُحد ہمارے لیے اپنے اندر بہت سے سبق رکھتا ہے۔چنانچہ اس کے ایک واقعہ کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے جو میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگِ اُحد کے لیے تشریف لے گئے تو آپ نے تجویز کیا کہ اسلامی لشکر پنے پیچھے پہاڑ رکھ لے تاکہ دشمن پیچھے سے حملہ آور نہ ہو سکے۔ایک پہاڑی درہ پر جہاں سے دشمن کے آنے کا امکان ہوسکتا تھا آپ نے پچاس سپاہیوں کو اس کی حفاظت کے لیے کھڑا کر دیا اور سپاہیوں کے افسر کو تاکید کی کہ یہ درہ اتنا ضروری ہے کہ خواہ ہم مارے جائیں یا جیت جائیں تم نے اس جگہ سے نہیں ہلنا۔لڑائی شروع ہوئی تو پہلے ہی ہلہ میں مسلمانوں کو فتح ہی