خطبات محمود (جلد 37) — Page 308
$1956 308 خطبات محمود جلد نمبر 37 سے شادی ہو جائے۔چنانچہ ان کی وہاں شادی ہو گئی اور مبارک احمد اُسی بیوی سے ہے۔گویا قاضی صاحب نہ صرف خود ایک نشان کے حامل تھے بلکہ ایک دوسرے نشان کے محرک بھی تھے۔انہوں نے اپنی زندگی میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں اور ان کی کا جنازہ یہاں لایا بھی گیا لیکن ان کی اولاد سے یہ غلطی ہوئی کہ وہ لنگر خانہ میں بیٹھے رہے اور جب دھوپ چمکنے لگی تو مجھے جنازہ پڑھانے کے لیے اطلاع دی حالانکہ وہ رات کے وقت مجھ سے کہہ چکے تھے کہ وہ سوائو بجے جنازہ لے آئیں گے۔لیکن سوا نو بجے جب میں نے پرائیویٹ سیکرٹری سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک وہ نہیں آئے۔اگر وہ اُس وقت جنازہ لے آتے تو میں جانتا ہوں ربوہ کے لوگ بہت مخلص اور ہوشیار ہیں۔مسجد میں ایک دفعہ اعلان کیا جاتا تو قریب کے محلہ سے ہی ساٹھ ستر آدمی آ جاتے اور نماز شروع ہونے تک دو ہزار کا مجمع ہو جاتا لیکن وہ لنگر خانہ میں بیٹھے رہے اور اس قسم کے پرانے صحابی کے جنازہ پڑھانے میں جو مجھے لذت محسوس ہوئی تھی اُس سے بھی محروم رکھا حالانکہ میرے یہاں ٹھہرنے کی میں ایک حکمت یہ بھی تھی کہ میں ان کا جنازہ پڑھا دوں۔لیکن ان کی اولاد نے نہ صرف اپنے باپ کی خواہش کو پورا نہ کیا بلکہ مجھے بھی اُس سرور سے محروم رکھا جو مجھے اُن کے جنازہ پڑھانے سے حاصل ہونا تھا۔بہر حال اب نماز کے بعد میں ان کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا“۔الفضل 27 جولائی 1956ء) 1 : ابراهيم : 8 2 الجمعة : 10 :3 جامع الترمذى ابواب تفسير القرآن عن رسول الله سورة المنافقين : 4 تفسیر الطبری زیر آیت سورۃ المنافقون : 8 " يقولون لئن رجعتنا الى المدينة۔۔۔5: بغداد پیکٹ (BAGHDAD PACT)1955ء میں ترکی، عراق، پاکستان اور U۔K کے مابین ہو نیوالا دفاعی معاہدہ جس کا مقصد مشرق وسطی میں امن کا قیام تھا۔تاریخ الطبری جلد 2 صفحہ 390 تا 392۔مطبوعہ بیروت لبنان 2012ء۔