خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 12

$1956 12 خطبات محمود جلد نمبر 37 انکار کر دیا۔اگر ڈا کیا وہاں ایک منٹ بعد آتا تو آج مجھے پندرہ بیس ہزار روپیہ کا فائدہ ہو۔جاتا۔اب یہ واقفیت اُنہیں اس چھوٹے کام کی وجہ سے ہی ہوئی جو انہوں نے شروع کیا تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس میں ترقی دے دی اور اب ان کی اولاد میں بھی بہت سے اچھے کمانے والے پیدا ہو گئے ہیں۔پس تجارت کی وجہ سے شروع شروع میں اگر چہ وقت ہوتی ہے لیکن بالآخر انسان ترقی کر جاتا ہے۔ہماری جماعت کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔اس وقت جو لوگ لاکھ پتی ہیں ان میں سے اکثر چھوٹی چھوٹی تجارتوں سے ہی ترقی کر کے اس حالت تک پہنچے ہیں۔الفضل 28 جنوری 1956ء) 1 : در مشین اُردو صفحہ 38 2 : لارڈ نفیلڈ (William Morris,Ist Viscount Nuffield) 10/ اکتوبر 1877ء کو برطانیہ میں پیدا ہوا اور 22 اگست 1963ء کو فوت ہوا۔اس نے 15 سال کی عمر میں ایک سائیکلوں کی دکان پر کام شروع کیا۔9ماہ بعد اس نے اپنا سائیکل کا کاروبار شروع کر دیا۔اس کام میں ترقی کی تو دکان بنالی۔اس نے پہلے موٹر سائیکل بنائی اور پھر لور پس نامی کار تک بنا ڈالی۔