خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 13

$1956 13 2 خطبات محمود جلد نمبر 37 یورپ کے سائنسدان اب حضرت مسیح علیہ السلام کی بن باپ پیدائش کو ان کی الوہیت کی دلیل قرار نہیں دیتے یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل اور نشان ہے کہ دنیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرموده صداقتوں کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو رہی ہے (فرمودہ 13 جنوری 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج مجھے لندن سے ایک خط ملا ہے جو میر داؤ د احمد کی طرف سے آیا ہے۔اس میں انہوں نے ذکر کیا ہے کہ اب ہماری مسجد میں خدا تعالیٰ کے فضل سے علمی طبقہ کے لوگ آنے لگ گئے ہیں۔چنانچہ حال ہی میں مس پیری نے (غالباً ڈاکٹر ہیں کیونکہ آگے چل کر خط میں ذکر آتا ہے کہ انہوں نے کہا میں جس کالج میں پڑھاتی ہوں اور جس ہسپتال میں کام کرتی ہوں اس میں کام کرنے والے ڈاکٹروں نے مجھے اس بات پر مبارکباد دی ہے اور مجھ پر رشک کیا ہے کہ مجھے مسجد لندن میں لیکچر کے لیے بلایا گیا ہے ہماری مسجد میں اس بات پر لیکچر دیا ہے کہ عورت کے ہاں بغیر مرد کے بھی بچہ پیدا ہوسکتا ہے۔