خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 581 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 581

$1956 581 خطبات محمود جلد نمبر 37 فرش پر کو ٹتے پھرتے ہیں اور کہتے ہیں ہائے اماں! ہائے اماں! حضرت خلیفہ المسیح الاول نے فرمایا مرزا صاحب! اس تکلیف کے وقت بھی آپ خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتے اور اپنی والدہ کا نام لیے جا رہے ہیں۔وہ کہنے لگے مولوی صاحب !ماں تو میں نے دیکھی ہے لیکن خدا تعالیٰ نظر نہیں آتا۔اس لیے میں خدا تعالیٰ کو کیا پکاروں؟ اپنی ماں کو ہی پکارتا ہوں۔یہی مومن اور کافر میں فرق ہے۔مرزا امام دین صاحب کو پیٹ میں درد ہوا تو انہیں اپنی ماں یاد آئی خدا یاد نہ آیا۔لیکن اس کے مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دفعہ کھانسی کی سخت تکلیف ہوئی۔بہتیرا علاج کیا گیا لیکن آرام نہ آیا۔ایک دن کسی نے کچھ کیلے اور سنگترے بھیج دیئے۔میں چونکہ آپ کو کو دوا پلایا کرتا تھا اس لیے سمجھتا تھا کہ آپ کی صحت کا ذمہ دار میں ہی ہوں۔آپ نے کیلئے دیکھے تو ایک کیلا کھانے کی خواہش کی۔میں نے کہا حضور! آپ کو کھانسی کی تکلیف ہے اور دوا کا استعمال کر رہے ہیں اور ابھی تک بیماری میں افاقہ نہیں ہوا۔اب آپ کیلا کھا- لگے ہیں اس سے تکلیف بڑھ جائے گی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری اس بات کی پرواہ نہ کی اور آپ نے ایک کیلا اُٹھایا اور کھا لیا۔بعد میں فرمایا میاں! مجھے اس کیلے کی وجہ سے مرض میں زیادتی کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اب مجھے شفا ہو جائے گی۔اب دیکھو! مرزا امام دین صاحب بیماری کے وقت اماں لتاں پکارتے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں حضرت خلیفہ المسیح الاول کی دوا کی ضرورت پیش آئی۔مگر حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام کو کھانسی کی تکلیف ہوئی اور دواؤں کے باوجود آرام نہ آیا تو آپ نے کیلا کھا لیا اور پھر فرمایا مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مجھے شفا ہو جائے گی اور واقع میں آپ کو شفا ہو گئی۔پس جو خدا تعالیٰ کو پکارتا ہے وہ اس کی برکت پاتا ہے اور جو خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتا وہ خدا تعالیٰ کی برکت سے محروم رہتا ہے۔مسلمانوں کو تیرہ سو سال سے یہ مقام بھولا ہوا تھا۔خدا تعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ انہیں یہ مقام یاد کرایا ہے مگر اب بھی اکثر لوگ سے بھول جاتے ہیں لیکن یہ ایسا ہتھیار ہے کہ توپ و تفنگ بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔کوئی مصیبت تم پر آئے تم خدا تعالیٰ کے سامنے جھک جاؤ اور پھر یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔اگر تم ایسا کرو تو وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔کہتے ہیں شیر کے سامنے اگر کوئی شخص