خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 42 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 42

$1956 42 خطبات محمود جلد نمبر 37 دل گڑھ رہا ہے۔پھر اس کام کے لیے دنیوی تدابیر اور دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔اس کی طرف بھی تمہیں توجہ کرنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ الہاما فرمایا کہ سکتا ہوں۔1 اگر تمام لوگ منہ پھیر لیں تو میں زمین کے نیچے سے یا آسمان کے اوپر سے مدد کر مگر یہ مدد دعاؤں کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔اگر تم بھی دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ کی طرف سے خواب یا الہام کے ذریعہ تمہیں اطمینان دلا دیا جائے کہ تم کامیاب ہو گے تو تمہارے دل کتنے خوش ہوں گے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الہام نازل ہوا ہو گا کہ اگر تمام لوگ منہ پھیر لیں تو میں زمین کے نیچے سے یا آسمان کے اوپر سے مدد کر سکتا ہوں۔تو آپ کا دل کتنا مضبوط ہوا ہو گا اور آپ کس طرح ہر قسم کی مشکلات کے باوجود دنیا کے مقابلہ کے لیے کھڑے ہو گئے ہوں گے۔پس تم بھی دعائیں کرو اور اپنے طور پر کوششیں جاری رکھو اور مجھ سے بھی اپنی کوششوں کا ذکر کرتے رہو اور مجھے بتاتے رہو کہ تم نے میری اس نصیحت سے کیا فائدہ اُٹھایا ہے۔میں نے ایک دفعہ تعلیم الاسلام کالج میں تقریر کی اور نو جوانوں کو تحریک کی کہ انہیں اپنی زندگیاں خدمت دین کے لیے وقف کرنی چاہیں اور پروفیسروں کو بھی توجہ دلائی کہ وہ اپنے شاگردوں کو وقف کی رغبت دلائیں مگر اتنے دن ہو گئے ابھی تک کالج کے کسی لڑکے نے اپنی زندگی وقف نہیں کی۔اسی طرح چار پانچ سال ہوئے میں نے کالج کے ایک پروفیسر کو اس کام پر مقرر کیا لیکن اُس نے بھی کوئی رپورٹ نہ دی۔اب تم ہی بتاؤ کہ اگر اس طرح کام کیا جائے تو جماعت کی آئندہ ترقی کی کیا امید کی جا سکتی ہے۔اگر جماعت نے قیامت تک چلنا ہے تو ہمیں بہر حال اپنے آپ کو اُن ذمہ داریوں کے اُٹھانے کے لیے تیار کرنا ہو گا جو ہم پر عائد ہوتی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کا کام پورا ہو کر رہے گا۔اگر تم اس کام کو سرانجام نہ دو گے تو خدا تعالیٰ کسی اور ملک کے افراد کو اس کام