خطبات محمود (جلد 37) — Page 525
$1956 525 خطبات محمود جلد نمبر 37 کے قریب ہونا شروع ہوا۔اُس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے اور آپ کے درمیان آگ کا ایک شعلہ اُٹھ رہا ہے جو قریب ہے کہ مجھے بھسم کر دے۔اس کے بعد مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز سنائی دی کہ شیبہ ! میرے قریب ہو جاؤ۔میں جب آپ کے قریب گیا تو آپ نے میرے سینہ پر ہاتھ پھیرا اور کہا اے خدا! شیبہ کو شیطانی خیالوں سے نجات دے۔شیبہ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پھیر نے کے ساتھ ہی میرے دل سے تمام دشمنیاں اور عداوتیں اُڑ گئیں اور آپ کی محبت میرے جسم کے ذرہ ذرہ میں سرایت کر گئی۔پھر آپ نے فرمایا شیبہ ! آگے بڑھو اور لڑو۔تب میں آگے بڑھا اور اُس وقت میرے دل میں سوائے اس کے اور کوئی خواہش نہیں تھی کہ میں اپنی جان قربان کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بچاؤں۔اگر اُس وقت میرا باپ بھی زندہ ہوتا اور میرے سامنے آ جاتا تو خدا کی قسم! میں اپنی تلوار سے اُس کا سر کاٹنے میں ذرا بھی دریغ نہ کرتا۔3 اس قسم کے نظارے مرکز میں آنے پر ہی نظر آ سکتے ہیں۔ہم نے دیکھا ہے۔بعض لوگوں میں بڑی بڑی دشمنیاں تھیں مگر وہ یہاں آئے تو اُن کے دلوں سے پرانے بغض نکل گئے اور اپنے بھائیوں کی محبت اُن کے دلوں میں پیدا ہو گئی۔پس آپ لوگ جلسہ سالانہ پر آنے کی کوشش کریں اور اپنے غیر احمدی دوستوں کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کریں۔ہمارا تجربہ ہے کہ بہت سے لوگ جو یہاں آتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہو کر جاتے ہیں۔پس آپ لوگوں کو کثرت کے ساتھ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو تحریک کرنی چاہیے اور انہیں یہاں لانا چاہیے۔ممکن ہے خدا تعالیٰ نے یہی موقع اُن کی ہدایت کے لیے رکھا ہو۔اللہ تعالیٰ کے طریق نرالے ہوتے ہیں۔وہ جس طرح چاہتا ہے کرتا ہے۔ممکن ہے جس کو وہ ، با وجود کوشش کے احمدی نہیں بنا سکے تھے وہ یہاں آ کر احمدی ہو جائے۔مجھے ایک احمدی نوجوان نے ایک واقعہ سنایا کہ میں اپنے ایک دوست کو جلسہ پر لایا۔وہ پہلے بہت مخالفت کیا کرتا تھا۔وہ یہاں آیا، اُس نے جلسہ سنا اور واپس چلا گیا مگر اس نے بیعت نہیں کی۔اگلے سال پھر جلسہ سالانہ آیا تو میں نے کہا اس دفعہ بھی جلسہ پر چلو