خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 329

$1956 329 خطبات محمود جلد نمبر 37 اللہ تعالیٰ کی عجیب حکمت ہے کہ جتنی گواہیاں ملی ہیں وہ بتاتی ہیں کہ یہ فتنہ اُس وقت اُٹھایا گیا تھا جب مجھ پر بیماری کا حملہ ہوا تھا۔26 فروری 1955ء کو مجھ پر بیماری کا حملہ ہوا تھا اور باتیں مارچ 1955 ء کی ہیں لیکن ظاہر ہوئیں 1956ء میں آ کر۔اور اب میں ان کا ہر طرح مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔گویا وہی رؤیا والی بات ہوئی جو میں نے اُس عورت سے کہی تھی کہ تم نے بے خبری میں مجھ پر حملہ کر لیا تھا۔اب میں باخبر ہو چکا ہوں۔اگر اب تم مجھ پر حملہ کرو تو جانوں۔یہ کتنا بڑا نشان ہے جو ظاہر ہوا۔پھر دیکھو یہ رویا کتنی کامل ہے۔اس میں حدیث بخاری کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعض دفعہ نماز پڑھتے تو فرماتے کیا میں نے نماز پڑھی ہے؟ اس پر ہم بتاتے کہ ہاں آپ نے نماز پڑھ لی ہے۔یا کھانا کھاتے کی اور بعد میں دریافت فرماتے کہ کیا میں نے کھانا کھا لیا ہے۔تو اس پر ہم بتاتے کہ ہاں آپ نے کھانا کھا لیا ہے۔اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ پر یہودیوں نے جادو کر دیا تھا۔دراصل۔جادو نہیں تھا بلکہ یہودیوں اور دوسرے دشمنوں نے آپ کی صحت کو خراب کرنے کے لیے توجہ ڈانی شروع کر دی تھی اور توجہ کا اثر ہو جاتا ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الاول فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں جموں سے قادیان آ رہا تھا کہ ایک سکھ لڑکا مجھے ملا اور اُس نے کہا میں پہلے بڑا نیک ہوا کرتا تھا لیکن اب میرے دل میں دہریت کے خیال پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔آپ مرزا صاحب سے میرا ذکر کریں اور اُن سے اِس کا علاج دریافت کر کے مجھے بتائیں۔وہ سکھ لڑکا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بڑا معتقد تھا اور آپ کی کتابیں پڑھا کرتا تھا۔چنانچہ آپ فرماتے تھے کہ قادیان آکر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اُس کا ذکر کیا۔آپ نے فرمایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اُس کے دائیں بائیں دہریت کے خیالات رکھنے والے لڑکے بیٹھتے ہیں۔اُ۔اُسے کہیں کہ وہ اپنی جگہ بدل لے۔اُس کے خیالات درست ہو جائیں گے۔حضرت خلیفتہ اسیح الاول فرمایا کرتے تھے میں نے اُس سکھ لڑکے کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام پہنچا دیا۔چنانچہ اُس نے اپنی جگہ بدل لی۔جب میں دوبارہ قادیان آنے لگا تو مجھے نتیجہ معلوم کرنے کا