خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 309 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 309

$1956 309 29 خطبات محمود جلد نمبر 37 اللہ تعالیٰ نے نظام خلافت کے ذریعہ تمہارے درمیان اتحاد پیدا کیا ہے اس کی قدر کرو اور مضبوطی کے ساتھ اسے قائم رکھو حضرت عثمان کے وقت میں منافقین کے فتنہ کو معمولی سمجھنے کے نتیجہ میں ہی اتحاد اسلام برباد ہو گیا تھا (فرمودہ 27 جولائی 1956ء بمقام مری) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج رات سے پھر بارش شروع ہے اور گہر چھائی ہوئی ہے اور میری طبیعت زیادہ تر بارش اور گہر سے ہی خراب ہوتی ہے اور جسم میں ضعف محسوس ہونے لگتا ہے۔بعض دوست ناواقفیت سے سمجھتے ہیں کہ ٹھنڈک میں رہنا میرے لیے مفید ہے۔حالانکہ ٹھنڈک گو میرے لیے مفید ہے مگر بارش اور گہر مُضر ہے۔جب ہم یورپ گئے اور سوئٹزر لینڈ پہنچے تو وہاں کا موسم ایسا ہے کہ خواہ بارش ہو گہر نہیں ہوتی۔اول تو بارش ہی نہیں ہوتی لیکن اگر ہے ہو