خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 304 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 304

$1956 304 خطبات محمود جلد نمبر 37 حلال و حرام کی تمیز سکھا دی ہے۔اب وہ زمانہ چلا گیا۔جب لوگ ہمیں رشوت دے کر اپنی نی بات منا لیتے تھے۔اب جب تک ہم تمہارا تحت فتح نہ کر لیں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔بادشاہ نے کہا یاد رکھو! میں تمہیں اس گستاخی کی سزا دوں گا۔اس پر اُس نے اپنے ایک سپاہی کو بلایا اور اسے حکم دیا کہ ایک بورامٹی سے بھر کر لاؤ۔جب وہ مٹی کا بورا لے آیا تو اس نے مسلمان افسر سے کہا آگے آؤ۔وہ آگے آگئے۔اس نے کہا نیچے جھکو۔اس پر وہ نیچے جھک گئے۔اس نے مٹی کا بورا ان کی پیٹھ پر رکھ دیا اور کہنے لگا جاؤ میں اب اس بورے سے زیادہ تمہیں کچھ دینے کے لیے تیار نہیں۔میں نے تمہیں اشرفیاں پیش کی تھیں لیکن تم نے انہیں قبول نہ کیا۔تمہیں اس بورے کے سوا اور کچھ نہیں مل سکتا۔وہ صحابی بورا اُٹھا کر جلدی سے باہر نکل گئے اور گھوڑے پر سوار ہو کر انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا آ جاؤ۔بادشاہ ایران نے ایران کی زمین خود ہمارے سپرد کر دی ہے۔اس کے بعد انہوں نے اپنے گھوڑوں کو ایڑ لگائی اور لشکر کی طرف روانہ ہو گئے۔مشرک تو وہمی ہوتا ہے۔بادشاہ نے جب یہ بات سنی تو اس نے لوگوں سے کہا جلدی جاؤ اور اس مسلمان افسر سے مٹی کا بورا لے آؤ لیکن وہ اُس وقت بہت دور نکل چکے تھے۔اب دیکھو گو ہیں کھانے والوں اور ماؤں سے نکاح کر لینے والوں میں کس قدر عقل آ گئی تھی۔پہلے تو وہ قالینوں پر نیزہ مارتے ہوئے آگے گزر گئے اور پھر بادشاہ نے جب ان کی پیٹھ پر مٹی کا بورا رکھا تو وہ کہنے لگے۔بادشاہ ایران نے ایران کی زمین خود ہمارے سپرد کر دی ہے اور پھر فی الواقع مسلمانوں نے ایران کو فتح کر لیا۔6 پس جماعت کو یوم جمعہ کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ غلبہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی آتا ہے اور جہاں وہ غلبہ اور قوت دیتا ہے وہاں وہ جب چاہے اُسے چھین بھی سکتا ہے۔کوئی دن تھا کہ قادیان کے ارد گرد دیہات میں بھی ہمارا کوئی مبلغ نہیں تھا لیکن اب دنیا کے ہر علاقہ میں ہمارے مبلغ موجود ہیں اور آئندہ وہ وقت آئے گا جب ہر قصبہ اور ہر شہر میں ہمارا مبلغ ہے گا۔پس یہ غلبہ جو تمہیں حاصل ہوا ہے یہ بھی خدا تعالیٰ نے ہی تمہیں دیا ہے تم اس کی قدر کرو۔اگر تم اس کی ناشکری کرو گے، اگر تم منافق بنو گے اور ورغلانے والوں کو اپنے گھروں میں بٹھاؤ گے تو خدا تعالیٰ کی گرفت سے تم محفوظ نہیں رہ سکو گے۔اگر تم میں ایمان تھا تو تم نے اس ہو