خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 289 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 289

$1956 289 خطبات محمود جلد نمبر 37 آیا ہے کہ آپ ہمارے پہلے خط کو منسوخ سمجھیں اور اسی پریس میں اپنا اخبار چھپوا لیا کریں۔غرض اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ہمیشہ مدد کرتا چلا آیا ہے اور مدد کرتا چلا جائے گا۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ دعائیں کرنے، درود پڑھنے اور ذکر الہی کرنے کی عادت ڈالیں اور تقوی وطہارت اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔وہ خدا جو حبشیوں کو سچی خوا ہیں دکھا سکتا اور اُن پر الہام نازل کر سکتا ہے جن کے متعلق انگریزی کتابوں میں یہاں تک لکھا ہے کہ بعض حبشی ایسے گند ذہن ہوتے ہیں کہ پندرہ پندرہ ہیں بیس سال تک انہیں پڑھایا جاتا ہے مگر وہ پچیس سال کی عمر کو پہنچتے ہیں تو سب کچھ بھول جاتے ہیں۔وہ تمہیں کیوں سچی خوا ہیں نہیں دکھائے گا اور تم پر اپنا الہام کیوں نازل نہیں کرے گا۔مگر یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ جب تم بھی تہجد پڑھو اور درود پر زور دو اور دعاؤں اور ذکر الہی کی عادت ڈالو۔میں نے پچھلے دنوں جماعت کے نوجوانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی جس پر میں نے دیکھا کہ بیسیوں نوجوانوں کے مجھے خط آنے شروع ہو گئے کہ ہم نے فلاں خواب بھی یا فلاں کشف دیکھا ہے یا فلاں الہام ہم پر نازل ہوا ہے۔پس اگر آپ لوگ تقوی و طہارت اپنے اندر پیدا کریں اور دعاؤں اور ذکر الہی کی عادت ڈالیں اور تہجد اور درود پر التزام رکھیں تو اللہ تعالیٰ یقیناً آپ لوگوں کو بھی رویائے صادقہ اور کشوف سے حصہ دے گا اور اپنے الہام اور کلام سے مشرف کرے گا اور زندہ معجزہ در حقیقت وہی ہوتا ہے جو انسان کی اپنی ذات میں ظاہر ہو۔بیشک حضرت ابراہیم علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں، حضرت موسی علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں، حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے بھی بڑے ہیں۔مگر جہاں تک انسان کی اپنی ذات کافی سوال ہوتا ہے اس کے لیے وہی معجزہ بڑا ہوتا ہے جس کا وہ اپنی ذات میں مشاہدہ کرتا ہے۔دوسرے معجزات کے متعلق تو وہ خیال کر سکتا ہے کہ شاید ان کے بیان کرنے میں کوئی غلطی ہو گئی ہومگر جو خواب اُس نے آپ دیکھی ہو یا جو کشف اس نے خود دیکھا ہو اس کے متعلق وہ کوئی بہانہ نہیں بنا سکتا۔اسے بہر حال ماننا پڑتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ چونکہ پہلے تمام انبیاء ہمارے بزرگ ہیں اور ان کے معجزات کی تعداد