خطبات محمود (جلد 37) — Page 244
خطبات محمود جلد نمبر 37 244 $1956 محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کرسی کو کھینچیں یا ہند و محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کرسی کو کھینچیں، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کرسی بلند سے بلند تر ہوتی چلی جائے گی اور وہ عرش تک پہنچ کر رہے گی۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کی جائے گی خواہ ساری عیسائی دنیا زور لگا لے، ساری ہندو دنیا زور لگا لے، ساری یہودی دنیا زور لگالے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کرسی کو کھینچنے والا کوئی انسان پیدا نہیں ہوا۔وہ آسمان کی بلندیوں کی طرف اُڑتی چلی جائے گی۔اور اگر زمین کے لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کرسی پر نہیں بیٹھنے دیں گے تو آسمان سے خدا اُترے گا اور وہ خود آپ کو اس کرسی پر بٹھائے گا۔یہ خدائی قضا ہے جو بہر حال پوری ہو کر رہے گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا شعر ہے کہ طاقت قضائے آسمان است ایس بہر حالت شود پیدا 2 یہ آسمان کی قضا ہے اور اس نے ہو کر رہنا ہے نہ امریکہ کی طاقت ہے نہ اسرائیل ہے نہ روس کی طاقت ہے نہ انگلستان کی طاقت ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کرسی سے اُتار سکے۔سپین کی بھلا حیثیت ہی کیا ہے۔پچھلے پندرہ سال میں وہاں تین حکومتیں بدل چکی ہیں لیکن پھر بھی اگر بعض حکومتیں فرض شناسی سے کام نہیں لیں گی اور ظلم کرنا شروع کر دیں گی تو اللہ تعالیٰ اس ظلم کو برداشت نہیں کرے گا اور خدا خود انہیں مجبور کرے گا کہ وہ اسلام کے راستہ سے روکیں دور کریں۔بلکہ اللہ تعالیٰ ہمارے مبلغوں کو اگر عقل دے تو اب بھی وہ ایسے سامان پیدا کر رہا ہے جن سے فائدہ اُٹھایا اسکتا ہے۔پچھلے دنوں تیونس کا ایک شہزادہ جو تخت کا وارث تھا مصر میں آیا اور احمدی ہو کر چلا گیا مگر ہمارے مبلغوں نے یہ غلطی کی کہ اُس سے تعلق نہیں رکھا۔اسی طرح الجزائر کا ایک نمائندہ پچھلے دنوں آیا اور مجھے ملا اور کہنے لگا کہ مولوی آپ کی مخالفت کیوں کرتے ہیں؟ میں نے تو خود احمدیت کا مطالعہ کیا ہے اور مجھے اس کی تعلیم بڑی اچھی نظر آتی ہے۔میں نے کہا یہ اُن سے پوچھو کہ وہ کیوں مخالفت کرتے ہیں۔کہنے لگا کہ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی