خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 108

$1956 108 خطبات محمود جلد نمبر 37 پہلے کیا کرتے تھے اتنا یا اُس کے قریب قریب یا اُس سے مشابہہ مقدار میں کام کر سکیں گے۔پھر انہوں نے کہا دراصل ہم سے ہی غلطی سرزد ہوئی تھی کہ ہم نے آپ کو پوری مقدار میں کام کرنے کی اجازت دے دی اور یہ کہہ دیا اب آپ کی صحت اچھی ہے۔لیکن تجربہ سے پتالگا ہے کہ آپ کے جسم میں اتنی طاقت نہیں کہ آپ جتنا کام پہلے کرتے تھے اتنا یا اس کے قریب کام کر سکیں۔بہر حال اس وقت ہمارا یہی مشورہ ہے کہ آپ کام کی مقدار میں فوراً کمی کر دیں۔لیکن ڈاکٹروں کو کیا علم ہے کہ میں کسی تکلیف میں مبتلا ہوں۔اگر اخبار میں یہ خبر شائع ہو جاتی ہے کہ میری طبیعت خراب ہے تو دوست مصیبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور گھبرا جاتے ہیں۔اور اگر اخبار میں یہ خبر چھپ جائے کہ میری طبیعت اچھی ہے تو پچاس آدمی روزانہ ملاقات کے لیے آجاتے ہیں اور اُس وقت تک دم نہیں لیتے جب تک کہ وہ مجھے بیمار نہ کر دیں۔گویا میری مثال ایسی ہی بن جاتی ہے جیسے پہلی جنگِ عظیم کے وقت برطانیہ کے وزیر اعظم مسٹر لائڈ جارجی نے کہا تھا کہ ہم جرمنی کو نارنگی کی طرح اس طرح نچوڑیں گے کہ اس میں کوئی قطرہ باقی نہ ای رہے۔بہرحال اس دفعہ میں لاہور گیا تو ڈاکٹروں نے کہا دراصل غلطی ہم سے ہی ہوئی تھی کہ ہم نے آپ کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے آپ کی عمر کا اندازہ نہ لگایا۔حالانکہ عمر کی ایک حد پر جا کر کام کی مقدار کو کم کرنا پڑتا ہے۔اس لیے آپ کو بھی اپنی عمر کا لحاظ رکھتے ہوئے کام کی مقدار کو کم کرنا پڑے گا۔اس عمر میں اگر آپ یا آپ کی جماعت یہ خیال کرے کہ آپ جیسا کام کر سکیں گے تو یہ درست نہیں۔آپ کو اس عمر میں کام کی مقدار بہر حال کم کرنی چاہیے اور پھر غذا کا بھی خاص لحاظ رکھنا چاہیے تا کہ جسم میں طاقت پیدا ہو۔ڈاکٹر مشورہ تو دے دیتے ہیں کہ میں خوب کھاؤں تا کہ جسم میں طاقت پیدا ہو لیکن مشکل یہ ہے کہ مجھے بھوک ہی نہیں لگتی اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ مجھے بھوک نہیں لگتی تو ڈاکٹر ہیں کہ میں خوب چلوں پھروں تا کہ بھوک لگے۔لیکن میں زیادہ چلوں پھروں تو میری ٹانگیں تھک جاتی ہیں۔پس میری عجیب حالت ہے کہ اگر آرام کروں تو بھوک نہیں لگتی اور اگر چلوں پھروں تو ٹانگیں تھک جاتی ہیں۔بہر حال ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ مجھے طبیعت پر جبر کرنا اہیے اور طبیعت چاہے یا نہ چاہے مجھے خوب کھانا پینا چاہیے تا جسم میں طاقت پیدا ہو