خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 107 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 107

$1956 107 9 CO خطبات محمود جلد نمبر 37 تحریک جدید جس کا مقصد دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنا ہے کوئی نئی تحریک نہیں ہے یہ تحریک گزشتہ بائیس سال سے جاری ہے اور اگر دو ہزار سال تک بھی جاری رہے گی تو اس کا نام تحریک جدید ہی رہے گا (فرمودہ 2 مارچ 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے جمعہ کا خطبہ تو میں نے مختصر ہی پڑھا تھا لیکن پھر بھی خطبہ کے بعد بہت زیادہ ضعف ہو گیا۔دماغ پر بھی کافی اثر معلوم ہوتا تھا اور اضطراب میں بھی زیادتی ہو گئی تھی اور پھر یہ تکلیف چلتی چلی گئی۔جمعہ سے ہفتہ آیا، ہفتہ سے اتوار آیا اور اتوار سے پیر آیا لیکن اس تکلیف میں کمی واقع نہ ہوئی۔پیر کے روز ہم لاہور گئے۔وہاں جا کر شام کے وقت کسی قدر افاقہ ہونا شروع ہوا۔میں نے وہاں ڈاکٹروں سے مشورہ لیا تو انہوں نے کہا بیماری کے بعد جتنا کام کرنے کی اجازت ہم نے آپ کو دی تھی اُس میں کمی کر دیں اور اچھی غذا کا استعمال کریں تا کہ جسم میں طاقت پیدا ہو۔اگر جسم میں طاقت پیدا ہو گئی تو امید ہے کہ آپ جس قدر کام