خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 95 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 95

$1956 95 خطبات محمود جلد نمبر 37 کہ جو تغیر مغربی ممالک میں ہو رہا ہے اس کے نتیجہ میں وہاں کی عورتیں تمہیں اسی طرح اسلام کی خدمت کرنے دیں گی جس طرح تم اب کر رہے ہو۔بلکہ وہ تمہارے کاموں میں روک بنیں گی اور تمہیں مرکز میں کام کرنے کے بالکل نا قابل بنا دیں گی۔پس میں طلباء سے کہتا ہوں کہ تم خود بھی ان امور پر غور کرو اور وکالت تبشیر کے افسروں سے بھی تبادلہ خیالات کرو اور انہیں کہو کہ وہ تمہیں ایسے وقت میں باہر بھیجا کریں جب تمہاری شادی پر زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو۔بلکہ یا تو تمہارا کوئی بچہ نہ ہو اور اگر ہو تو صرف ایک بچہ ہو اور واپسی پر بھی دو یا تین بچے ہوں تا کہ سلسلہ پر زیادہ بار نہ پڑے۔دوسرے اس بات پر اصرار نہ کرو کہ تمہارے سفر کا انتظام ہوائی جہاز میں ہی کیا جائے۔میں نے دیکھا ہے ہندو تاجر تجارت کے لیے باہر جاتے ہیں تو وہ عموماً ڈیک پر سفر کیا کرتے ہیں۔1924ء میں جب میں نے انگلستان کا سفر کیا تو جماعت کے دوستوں نے مجھے مجبور کیا کہ خلیفہ ہونے کی وجہ سے میں سیکنڈ کلاس میں سفروں کروں۔میرے علاوہ صرف حافظ روشن علی صاحب کے لیے بوجہ اُن کی صحت کی خرابی کے اپر کلاس میں انتظام کیا گیا تھا۔باقی سارے ساتھیوں نے جن میں خان صاحب ذوالفقار علی خاں صاحب جیسے دوست بھی شامل تھے تھرڈ کلاس میں سفر کیا۔اسی طرح جب میں نے حج کیا تو میں نے دیکھا کہ بعض نواب بھی ڈیک پر سفر کر رہے تھے۔اب تو مبلغین کو کمرے مل جاتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں یہ اصرار ہوتا ہے کہ انہیں ہوائی جہاز پر بھیجا جائے۔اس نقص کو دور کرو اور سمندری جہازوں میں سفر کرنے کی عادت ڈالو۔پھر شادیوں کا پروگرام ایسی طرز پر بناؤ کہ اگر تمہاری بیویوں کو ساتھ بھیجا جائے تو اخراجات کا زیادہ بوجھ نہ پڑے اور وہاں بھی بچے پیدا کرنے میں احتیاط سے کام لو تا تمہارے واپس بلانے پر زیادہ خرچ نہ ہو۔اگر تم اس طرح کرو تو ہم مبلغین کو جلدی جلدی مرکز میں بلا سکیں گے اور جماعت پر بھی زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔یہ باتیں ہیں جن کو تم خود بھی سوچو اور پھر دلیری سے ان کے متعلق اپنے افسروں سے بھی مشورہ کرو مگر یاد رکھو! افسر بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔بعض افسر ایسے ہوتے ہیں جو جلد اُکتا جاتے ہیں۔اس لیے اگر تمہارے افسر ترش روئی سے کام لیں تو بُرا نہ مناؤ بلکہ ہنس کر کھڑے ہو جاؤ اور کہو کہ اگر آپ کو اس وقت فرصت نہیں تو میں