خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 546 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 546

$1956 546 47 خطبات محمود جلد نمبر 37 ايَّاكَ نَعْبُدُ وَ ايَّاكَ نَسْتَعِین میں خدا تعالیٰ نے یہ گر بتایا ہے کہ مومن ہمیشہ اور ہر حال میں خدا تعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں جماعت سے الگ ہونے والوں نے اپنے عمل سے ظاہر کر دیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے منہ پھیر کر دوسروں کی طرف دیکھ رہے ہیں (فرموده 30 نومبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج موسم کی خرابی کی وجہ سے میری طبیعت خراب ہے۔جب میں تندرست ہوتا تھا بلکہ ابتدائے جوانی میں بھی جب تیز ہوا چلتی تھی تو میری طبیعت خراب ہو جاتی تھی اور سر درد ہو جاتی تھی۔اب تو میں بیمار ہوں اور کمزور ہوں، اس لیے لازماً جو چیز جوانی میں مجھے نقصان پہنچاتی تھی اب زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔آج صبح سے ہی جب میں اُن کمروں میں نکلا جن کا رُخ میدان کی طرف ہے تو اُسی وقت سے طبیعت میں گھبراہٹ اور کوفت محسوس ہو رہی ہے۔میں نے ابھی سورۃ فاتحہ پڑھی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے مومن کی زبان سے الفاظ بیان کیے ہیں کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ 1 یعنی اے خدا! ہم تیری ہی