خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 412

$1956 412 37 خطبات محمود جلد نمبر 37 اگر تم قرآن مجید پر ایمان لاؤ اور پھر سچے دل سے اس پر عمل کرنے کی کوشش کرو تو اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں سے بدی کی رغبت مٹا دے گا یا تمہاری کمزوری کی پردہ پوشی فرمائے گا (فرمودہ 21 ستمبر 1956ء بمقام ایبٹ آباد) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت تلاوت فرمائی: وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَبِ أَمَنُوا وَ اتَّقَوْا لَكَفَرْنَا عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ - 1 اس کے بعد فرمایا: ”ہر وہ انسان جو ایسے مقام پر کھڑا ہو کہ اُس سے جواب طلبی کا موقع بھی پیش آ جاتا ہو اُس کی دو خواہشیں ہوا کرتی ہیں۔ایک خواہش تو یہ ہوتی ہے کہ مجھ سے کوئی ایسی غلطی نہ ہو جس کی وجہ سے مجھ سے جواب طلبی کی ضرورت پیش آئے اور دوسری خواہش یہ ہوتی سے